مصطفی اسماعیل کا طرز تلاوت

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر / 8

مصطفی اسماعیل کا طرز تلاوت

4:50 - November 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3513093
ایکنا تھران- مصطفی اسماعیل کواکبرالقراء (عظیم ترین قاری) کہا جاتا تھا چونکہ دیگر قرآء پر کافی اثر چھوڑا اور آج بھی انکی تلاوت کا اثر باقی ہے۔

ایکنا نیوز- مصری قاری مصطفی اسماعیل نے درس تفسیر الازھر کے علما سے حاصل کی اور درس تفسیر کا اثر انکی تلاوت پر واضح تھا اور اسی وجہ سے جب سامعین انکی تلاوت سنتے تو وہ حیرت زدہ رہ جاتے۔

ایک مصری محقق نے اپنی کتاب میں ثابت کیا کہ مصطفی اسماعیل نے باون ہزار گھنٹے تلاوت کی ہے، انہوں نے بعض سوروں کی مکرر بہترین تلاوت کی ہے ، بطور نمونہ انہوں نے سورہ تحریم کی ستر بار تلاوت کی ہے اور تعجب کی بات کہ ہر تلاوت ایکدوسرے سے مختلف ہیں۔

قاری مصطفی اسماعیل اپنی تلاوت کے لیے خاص طرز اختیار کرتے دوسرے قرآء جن کی آپ چند تلاوت سنے تو سب ایک طرح کی معلوم ہوتی ہے مگر مصطفی اسماعیل کی تلاوت ایسی نہیں۔

جسقدر مصطفی اسماعیل کی عمر بڑھی انکی تلاوت میں کا معیار بڑھتا گیا وہ اکثر دعا کرتے کہ خدا ان سے تلاوت کی توفیق سلب نہ کرے، انہوں نے زندگی کے آخری دن بھی سورہ کھف کی تلاوت کی اور گھر آئے تو انکی روح پرواز کرگیی، یعنی آخری دن تک تلاوت کی سعادت سے بہرہ مند ہوئے۔

جب مصطفی اسماعیل کی عمر بیس سال کی تھی تو ایک محفل میں تلاوت کررہے تھے اس محفل میں ایک ماہر موسیقی «درویش حریری» موجود تھے انہوں نے مصطفی اسماعیل سے کہا، تم نے یہ سر اور دھن کیسے سیکھا؟ مصطفی اسماعیل نے کہا کہ تمام طرز کو سن کر میں نے اپنا سر بنایا، اس نے کہا کوئی کسی کی ایسی تربیت نہیں کرسکتا۔

قابل ذکر ہے کہ مصطفی اسماعیل کی عمر کے ہر دس سال مختلف ہے، آخری عشرے میں عجیب رہا کہ انسان تعجب کرتا ہے کہ ستر کی عمر میں وہ کیسے ایک گھنٹے 56 منٹ مسلسل تلاوت کرتے جسمیں وہ سورہ حجرات - قاف کو مسجد ابوالعلا میں تلاوت کرتے رہیں، یہ تلاوت دنیا کی بہترین تلاوتوں میں شمار ہوتی ہے۔

 

قرآنی استاد اور مدرس محمود امینی کی گفتگو سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha