ایکنا: ایام البیض سے مراد وہ دن ہیں جن کی راتیں روشن اور سفید ہوتی ہیں ان سے مراد قمری مہینے کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخ ہیں، جنہیں "چاندنی راتیں" بھی کہا جاتا ہے۔
ایکنا: بوسنیائی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ، جو معروف استادِ جامعہ اور بوسنیا و ہرزیگووینا کی اکیڈمی آف سائنسز اینڈ آرٹس (ANU) کے رکن اساد دوراکوویچ نے انجام دیا ہے، استنبول سے سرایوو پہنچ گیا ہے۔
ایکنا: بچوں اور نوجوانوں کی قرآنی شخصیات کی درخشاں صلاحیتوں کو قومی میڈیا پر اجاگر کرنے کے لیے پروگرام "محفلِ ستارے"کی نشریات حضرت علیؑ کی ولادت کے موقع پر شروع کی جا رہی ہیں۔
آستانہ مقدسِ حسینی ماہِ رمضان میں حرمِ مطہر امام حسینؑ میں منعقد ہونے والی مرکزی ختمِ قرآن کی محفل کے لیے قرآنی نونہال باصلاحیت بچوں کے انتخاب کی غرض سے امتحانات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔