شیخ رفعت اور دیگر مصری قاریوں میں خاص فرق

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر/ 3

شیخ رفعت اور دیگر مصری قاریوں میں خاص فرق

9:13 - September 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3512715
ایکنا تہران- قاری رفعت مصری نامور ترین قرآء میں سے ایک ہے جس کی یادگار تلاوت ایک ورثہ ہے مگر کم قاری اس کے تقلید کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز- قاری شیخ محمد محمود رفعت (1950 – 1882) نامور مصری قاری ہے. انکو «امیر القراء» کا لقب دیا گیا ہے چونکہ انکی تلاوت منفرد تھی.

ایک خاص نکتہ جو شیخ محمد محمود رفعت (1950 – 1882) اور دیگر قرآء میں وجہ انفرادیت ہے انکا طرز تلاوت ہے جس کی خاص لحن و موسیقی ہے

شیخ رفعت کے طرز تلاوت میں معجزہ نما خوبصورتی ہے جو کسی اور قاری کی تلاوت میں موجود نہیں اور بلاشک درجہ بندی میں انکو مصری قاریوں میں نمبرون کہا جاسکتا ہے۔

 

 شیخ رفعت کی تلاوت سادگی کے باوجود اس طرز کے ساتھ نظر آتی ہے کہ اس میں خوبصورتی اور عجیب اثر اندازی کا جلوہ نمایاں ہے۔

 

شروع میں یہ دعوی کہ «شیخ رفعت صدی کا بہترین قاری ہے» شاید عجیب نظر آئے کہ اس میں کیا خاص بات ہے مگر جس قدر آپ تلاوت کی دنیا سے زیادہ آشنا ہوں گے اس موضوع کا ادراک آسان ہوگا کہ کیوں رفعت ایک غیرمعمولی اور عصر کا قاری ہے۔

ایک ماہر موسیقی کا شیخ رفعت کی تلاوت بارے کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قاری لکھے ہوئے نوٹ Note  کے ساتھ ایک خاص لحن میں تلاوت کرتا ہے۔

اب تک کسی اور کو توفیق نہیں ملی ہے کہ شیخ رفعت کے طرز پر خاص انداز میں اس طرح کی تلاوت کرے اور یہ نہ صرف خاص آواز و تلاوت بلکہ انکے طرز فکر و شخصیت کی وجہ سے بھی ہے۔

استاد اور بین الاقوامی ایرانی قاری احمد ابوالقاسمی کی گفتگو سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha