فلسطینیوں کی روزہ داری رفح کے تباہ شدہ ملبوں پر+ ویڈیو

IQNA

فلسطینیوں کی روزہ داری رفح کے تباہ شدہ ملبوں پر+ ویڈیو

6:41 - March 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3516035
ایکنا: شھر رفح اور غزہ میں فلسیطنیوں نے اس حال میں رمضان المبارک کا آغاز کیا جو پانچ مہینوں سے بدترین بم باری کا شکار ہیں اور بغیر افطاری و سحری کے نماز با جماعت ادا کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز- عرب 48 نیوز کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی، غزہ کے لوگوں نے تراویح کی نماز ادا کرنے کے لیے مساجد کے کھنڈرات کے پاس چٹائیاں بچھا دیں، زمین پر اور گلیوں میں نماز ادا کر کے، انہوں نے باجماعت نماز نہیں چھوڑی اور ماہ مقدس کی خصوصی لائٹس کو روشن رکھا گیا ہے۔

 

بچوں اور اہل خانہ کو خوش رکھنے کے لیے آئی ڈی پی کیمپوں میں ماہِ خدا کی سجاوٹ کی گئی ہے۔ یہ اس حال میں ہے کہ ان کے پاس ماہ مقدس میں سحری اور افطاری کے لیے کوئی کھانا نہیں ہے اور صیہونی غاصب حکومت نے محاصرے کے ساتھ ان کے ذریعہ معاش اور مصنوعات کو تباہ کر دیا اور مہینوں سے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور دنیا ابھی تک مکمل خاموشی سے یہ مناظر دیکھ رہی ہے۔

غزہ کی پٹی بالخصوص رفح شہر کے عوام نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا استقبال کیا ہے جب کہ وہ 5 ماہ سے زائد عرصے سے صیہونی حکومت کے زمین و آسمان سے اندھا دھند حملوں کی وجہ سے بغیر خوراک کے روزے رکھ رہے ہیں۔ اور پانی تک سے محروم اور اب مہینے میں ڈیڑھ ملین بے گھر آوارگی کی زندگی گزا ررہے ہیں۔/

ویڈیو کا کوڈ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

4205217

نظرات بینندگان
captcha