وزارت اوقاف مصر کا رمضان المبارک بارے قرآنی پروگرامز

IQNA

وزارت اوقاف مصر کا رمضان المبارک بارے قرآنی پروگرامز

5:55 - February 29, 2024
خبر کا کوڈ: 3515946
ایکنا: وزارت اوقاف مصر کے مطابق رمضان المبارک میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-  نیوز ایجنسی سیدی البلاد کے مطابق، مصری وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ قرآن کریم کی خدمت کے لیے اس سال رمضان کے مقدس مہینے میں 17,623 قرآنی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس وزارت کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر منگل کو نماز ظہر کے بعد 621 خصوصی قرآنی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزارت اوقاف کے ارکان کے لیے 846 قرآنی اجتماعات ہیں جو ہر سوموار کو بعد نماز ظہر منعقد ہوتے ہیں۔ عوام الناس کے لیے 2507 قرآن خوانی کے اجتماعات کا بھی منصوبہ ہے جو ہر جمعہ کو بعد نماز جمعہ منعقد ہوں گے۔

مذکورہ قرآنی نشستوں کے علاوہ 25 مثالی قرآنی محافل بھی ہر اتوار کو بعد نماز عصر منعقد ہوں گی۔

ان پروگراموں کے علاوہ خواتین کے لیے 5 خصوصی محافل ہفتہ کو بعد نماز ظہر اور خواتین مبلغین کے لیے 35 خصوصی حلقے جمعہ، ہفتہ، اتوار اور بدھ کو بعد نماز عصر منعقد کیے جاتے ہیں۔

 

مصر کی وزارت اوقاف کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بزرگ تلاوت کرنے والوں کے لیے 18 خصوصی اجتماعات کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے اور یہ اجتماعات ہفتہ، اتوار، منگل اور جمعہ کو صبح کی نماز کے بعد منعقد ہوں گے۔

اس وزارت نے قرآن مجید اور احکام کی تلاوت کے لیے 14 خصوصی مراکز کی سرگرمی کا بھی اعلان کیا جو ہفتہ، پیر اور بدھ کو نماز ظہر کے بعد اور جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد فعال ہوں گے۔/

 

4202377

نظرات بینندگان
captcha