مصر؛ سات بہن بھائیوں نے یکجا قرآن حفظ کرلیا

IQNA

مصر؛ سات بہن بھائیوں نے یکجا قرآن حفظ کرلیا

5:44 - December 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3515589
ایکنا: سات بہن بھائیوں نے والدین کی حوصلہ افزائی سے قرآن مجید حفظ کرلیے ہیں۔

ایکنا نیوز- ؛ الوطن" نیوز ویب سائٹ کے مطابق، "سعد محمد سعد عیسی" اور ان کے دو بھائیوں "سعید اور عبدالعزیز" نے مصری بین الاقوامی قرآن کے 30ویں مقابلوں میں "قرآنی خاندان" کے میدان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سعد محمد سعد عیسیٰ نے اس گرانقدر اعزاز کو حاصل کرنے کے بارے میں کہا: ہم سات بہن بھائی ہیں، اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارے والدین نے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے، ہم سب نے قرآن مجید کو مکمل طور پر حفظ کیا۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے والدین اپنے بچوں کو قرآن حفظ کرنے کے لیے بہت بے چین تھے، اس لیے میں اور میرے بھائی بہنوں نے الازہر میں تعلیم حاصل کی اور نازل شدہ کلام کی مکمل آیات کو حفظ کرنے کے قابل ہوئے۔

 

سعد نے مزید اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ وہ مصر کے اسکندریہ کے محکمہ اوقاف کے امام اور مبلغ ہیں اور کہا: میرے دوسرے دو بھائی سعید اور عبدالعزیز بھی مصر میں وزارت اوقاف کے مبلغ ہیں۔

انہوں نے مصر میں قرآن کے 30ویں بین الاقوامی مقابلے میں قرآنی خاندان کے میدان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بارے میں اپنے اور اپنے بھائیوں کے بارے میں کہا: "ہمارا قرآنی خاندان یہ قیمتی درجہ حاصل کرنے پر بہت خوش ہے اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ میرے بچوں کو ایک اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

 

اس قرآنی گھر کی توسیع انکا شوق ہے اور اس کے بچے چھوٹی عمر میں الفاظ وحی حفظ کرنے کی راہ میں قدم بڑھا چکے ہیں، انکا کہنا تھا کہ جس طرح میرے والدین ہمارے قرآن حفظ کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے، ہم اپنے بچوں کے ساتھ اس راستے کو جاری رکھنا چاہیں گے۔

سعد نے اس ملک کے قرآنی ایکٹویسٹوں کی طرف مصری صدر کی خصوصی توجہ کو بھی سراہا اور اس ملک میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے انعقاد اور قرآنی خاندانی شعبے کے انعام کو 500 ہزار مصری پاؤنڈز تک بڑھانے میں مصری وزارت اوقاف کی کوششوں کی تعریف کی۔ /

 

4190542

نظرات بینندگان
captcha