مصر؛ ۲۸۰ ساله قدیم قرآن کی رونمائی

IQNA

مصر؛ ۲۸۰ ساله قدیم قرآن کی رونمائی

5:50 - December 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3515543
ایکنا: مصری شہری نے ۳ سنٹی میٹر چھوٹے سائز کے قرآن کی رونمائی کی ہے جس کی تاریخ 280 سال پرانی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق یونیورسٹی میں جغرافیہ کے پروفیسر سید احمد قاسم کے پاس ایک چھوٹا قرآن مجید ہے جو صرف 3 سینٹی میٹر لمبا ہے اور یہ 280 سال سے زیادہ پرانا ہے۔ ان کے مطابق یہ قرآن انہیں ان کی مرحومہ دادی نے تقریباً 50 سال قبل دیا تھا اور انہیں خود یہ قرآن اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملا تھا۔

 

قاسم کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم میں کامیابی کی وجہ سے اپنی دادی کا سب سے مقبول پوتا تھا اور اسی وجہ سے انہیں پیارا قرآن تحفے کے طور پر ملا۔ Assiut یونیورسٹی کے اس پروفیسر نے تاکید کرتے ہوئے کہا: اس نے کبھی اس قیمتی قرآن کو بیچنے کا سوچا بھی نہیں ہے اور مستقبل میں اسے اپنے کسی بچے کو دینے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اس خاندان کی دوسری نسلوں کے درمیان اس کی حفاظت کا سلسلہ جاری رہے۔

 

 قاسم کے مطابق اس کے سرورق پر لکھی تحریر کے مطابق یہ قرآن پاک 280 سال سے زیادہ پرانا ہے۔یہ چھوٹا قرآن ترکی میں عثمانی دور میں چھپا تھا، اسے ایک چھوٹے سے خانے کے اندر رکھا گیا تھا اور اسے پڑھنے کے لیے میگنفائر کا استعمال کیا جانا چاہیے۔

 

 Assiut یونیورسٹی کے اس پروفیسر کے مطابق، وہ بعض اوقات اس تاریخی مصحف کی تلاوت کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کچھ لوگ اسے دیکھنے کے لیے ان کے گھر بھی آتے ہیں اور بعض اوقات تلاوت بھی کرتے ہیں۔/

 

4188575

ٹیگس: قرآن ، رونمائی ، مصر
نظرات بینندگان
captcha