ملایشین فیسٹیول قرآنی ہنر کی نمایش کا موقع/ ایران ہنر مندوں کی پرفارمنس

IQNA

رستو فاونڈیشن سربراہ ایکنا سے:

ملایشین فیسٹیول قرآنی ہنر کی نمایش کا موقع/ ایران ہنر مندوں کی پرفارمنس

7:12 - January 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3513628
ایکنا تھران- عبداللطیف میراسا کے مطابق رستو فیسٹیول قرآنی آرٹ کے لیے بہترین فرصت ہے ہماری کوشش ہے کہ سب لوگ اسلامی اور قرآنی ثقافت سے آشنا ہوں۔

ایکنا نیوز کے مطابق رستو قرآنی فیسٹیول بیس جنوری سے انتیس جنوری تک پوتراجایا قرآنی پبلیکشن میں منعقد ہوگی اور خواہشمند افراد ہر روز صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک اس نمایش کو دیکھ سکتے ہیں۔

مذکورہ فیسٹیول ملایشین اداروں جیسے رستو فاونڈیشن اور ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

قرآنی بک فاونڈیشن کے انچارج عبداللطیف میراسا(Abdul Latif Mirasa)، نے ایکنا نیوز سے اس بارے میں گفتگو کی ہے۔

رستو فاونڈیشن کے انچارج عبدالطیف میراسا نے اپنے ادارے کی ماضی اور قرآنی خدمات کے حوالے سے کہا: رستو فاونڈیشن  ۳۶ سالوں سے قرآنی شعبوں میں سرگرم عمل ہے.

انکا کہنا تھا: شکر کا مقام ہے کہ ہم ایرانی ثقافتی نمایندے کریمی اورعی سے آشنا ہوئے جو ثقافتی نمایش کے شعبے میں بہترین تجربہ رکھتے ہیں اور مشترکہ کاوش سے بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے کہ رستو میں قرآنی آرٹ کو پیش اور متعارف کرایا جائے۔

رستو فاونڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا: اس نمایش گاہ میں نادر قرآنی نسخے اور اسلامی آرٹ سے آراستہ نسخے اور ڈیجیٹل نسخے پیش کیے جائیں گے۔

 

حضور چهار کشور در جشنواره امسال قطعی است

انکا کہنا تھا کہ نمایشگاہ دس دن تک جاری رہے ا اور نمایش گاہ میں تفریحی مواقع اور کھانے پینے کے اسٹال بھی ہوں گے۔

رستو فاونڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا: فیسٹیول اس سال چار ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے اور سرفہرست ایران ہے اور ایران کے تعاون سے قرآنی آرٹ نمایش پیش کی گیی ہے۔

میراسا نے ایران کے تعاون سے رستو فاونڈیشن کی جانب سے حلال صنعت کو خصوصی طور پر اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔/

 

4115101

نظرات بینندگان
captcha