عبدالرازق نوفل قرآن کے معجزے پر توجہ کرنے والا شخص

IQNA

اسلامی دنیا کے معروف علما / 16

عبدالرازق نوفل قرآن کے معجزے پر توجہ کرنے والا شخص

7:51 - January 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3513550
مصری محقق عبدالرازق نوفل، اگر چہ ایگریکلچر ماہر تھے مگر انہوں نے اتفاقی طور پر خداشناسی کی طرف توجہ کی اور قرآنی معجزوں کو نکالنے پر مامور ہوا۔

ایکنا- نیوز ایجنسی المصری الیوم، قرآنی معجزوں کے حوالے سے عبدالرازق نوفل پہلا شخص تھا جس نے قرآن میں علمی معجزوں کی بحث چھیڑ دی۔

 سال 1935 کو نوفل نے اپنے ایک لادین دوست سے بحث شروع کی اور پھر نوفل نے  1935 تا 1957 تک تحقیقی کام شروع کیا اور نتیجے میں کتاب بعنوان «القرآن و العلم الحديث» (قرآن و علم جدید) شایع کی اور پھر دوسری کتاب «الإعجاز العددي للقرآن الكريم» (قرآن کے عددی معجزے) لکھ ڈالی۔

اگرچہ ہوسکتا ہے عبدالرازق نوفل نے قرآنی علمی معجزوں کو زیادہ کشف نہ کیا ہو تاہم انکو اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلا شخص ہے جس نے قرآن معجزوں کا آئیڈیا پیش کیا۔

عبدالرزاق نوفل (1917-1984) مصری قرآن محقق 8 فروری 1917 کو مصری شہر دمیاط میں پیدا ہوا اور سال 1938 کو ایگریکلچر میں ماسٹرز کیا اور پھر حادثاتی طور پر وہ خدا شناسی کی طرف مائل ہوا کتاب لکھ ڈالی، وہ بارہ مئی 1984 کو دار فانی سے کوچ کرگیے۔

 

نوفل کی اکثر تحریریں قرآنی معجزوں کے بارے میں ہیں : «الله والعلم الحديث» (خداوند و علم جدید)؛ «الإعجاز العددي للقرآن الكريم» ( عددی معجزے اور قرآن کریم)، «صنع الله» ( آفریده خدا)، «معجزة القرآن» (معجزه قرآن)، «یا رب» (اے پروردگار)، «القرآن دواء» (قرآن دوا ہے)، «الترقيم في القرآن الكريم» (اعداد اور قرآن کریم)، «اسرار الروح» ( اسرار روح) و آیات فی آیات «( آیات قرآن میں نشانیاں)، «القرآن و الانجیل و نهایه اسرائیل» ( قرآن اور کتاب مقدس) «القرآن و المجتمع الحدیث» (قرآن اور ماڈرن معاشرہ) اور «المسلمون و العلم الحدیث» (مسلمان اور علم جدید) معروف آثار میں ہیں۔

مصری صدر کے مذہبی امور میں معاون خصوصی اسامه الازهری کی گفتگو سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha