الجزایر قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

الجزایر قرآنی مقابلوں کا آغاز

8:44 - December 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3513314
ایکنا تھران- وزارت اوقاف و امور مذہبی کے مطابق حفظ قرآن مقابلے ملک کے مختلف علاقوں میں بیک وقت شروع ہورہے ہیں۔

ایکنا نیوز- الجزایر میڈیا کے مطابق حفظ مقابلے مختلف حصوں میں شروع ہورہے ہیں اور ان مقابلوں کے کامیاب طلبا الجزائر کے 2023 بین الاقوامی حفظ مقابلوں میں شامل ہوں گے اور «قومی حفظ مقابلے، تجوید و تفسیر الجزایر» اور «بچوں کا حفظ مقابلہ» میں انکو داخل کیا جائے گا۔

 

وزارت اوقاف و امور مذہبی الجزایر کے مطابق مذکورہ مقابلے خواتین اور مردوں کے الگ الگ شعبوں میں منعقد ہوں گے اورحفظ کرنے والے حفاظ روایت «ورش از نافع» میں پڑھیں گے اور احکام و قواعد تجوید پر عبور ضروری ہوگا۔

 

اسی طرح دیگر شرایط میں ضروری ہے کہ شرکاء کی عمر پندرہ سے پچیس سال کے درمیان ہوں اور پچیس سے زائد نہ ہو۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ خواہمشند حضرات ملک بھر میں موجود ادارہ اوقاف و امور مذہبی الجزایر کے اداروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha