اسلامی دنیا صہیونی معمے کو درک کرچکی ہے+ فلم

IQNA

انڈونیشین دانشور ایکنا سے:

اسلامی دنیا صہیونی معمے کو درک کرچکی ہے+ فلم

8:52 - November 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3513016
ایکنا تھران- انڈونشییاء اسلامی یونیورسٹی کے استاد شفیق مغنی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اسلامی دنیا صہیونی مشکل کو پہچان چکی ہے۔

بین الاقوامی وحدت کانفرنس میں ایکنا نیوز سے گفتگو میں شفیق مغنی (Syafiq A. Mughni)، کا کہنا تھا: وحدت کانفرنس میں شرکت پر دلی خوشی ہوئی۔

انکا کہنا تھا: پہلی بار ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا، اس سے پہلے دس سال قبل اسلامی دنیا کے حوالے سے ماسکو میں کانفرنس میں شرکت کرچکا ہوں۔

شفیق مغنی نے اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجیز کے حوالے سے کہا: کافی مسائل درپیش ہیں التبہ اہم ترین مسئلہ تفرقے کا ہے، اور ضرورت ہے کہ ہم متحد ہوجائے، اسلامی دنیا کی خوشحالی کے لیے وحدت لازمی ہے اور اسلامی دنیا کی دوسری بڑی مشکل تعلیم کی کمی ہے۔

اسلامی دانشور کا کہنا تھا کہ بقایے باہمی کی صورتحال انڈونشیا میں مناسب ہے اور اسی طرح اسلامی مسالک کے درمیان تعلقات بھی عمدہ ہے اگرچہ بعض علاقوں میں معمولی شیعہ سنی اختلافات موجود ہیں مگر کوئی سنجیدہ ایشو نہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

مغنی نے مسئلہ فلسطین اور صہیونی رژیم سے تعلقات کے حوالے سے کہا : خوشی ہے کہ اسلامی دنیا صہیونی رژیم کی حقیقت کو درک کررہی ہے اور فلسطینی سرزمین پر ظلم و جور واضح ہے، ہم فسلطینیو کے قتل کو روکنا ہوگا تاکہ عدالت برقرار ہوسکے۔/

 

4094333

نظرات بینندگان
captcha