رمضان المبارک اور روزے کے مختلف درجے

IQNA

رمضان المبارک اور روزے کے مختلف درجے

10:15 - April 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3511650
اکثر روزہ دار افراد کھانے پینے سے خودداری کرتے ہیں مگر درست اثر کےلیے گناہوں سے دوری اور مراقبت ضروری ہے۔

ایکنا نیوز- روزہ ایک واجب عمل اور عبادت ہے جسمیں مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے اجتناب کرتے ہیں اور اس عمل کو روزہ داری کا نام دیا گیا ہے۔

 

تاہم اسلام روایات میں روزہ کھانے پینے سے اجتناب کے علاوہ مکمل مراقبت پر کافی تاکید کی گیی ہے۔

اخلاق اور فلسفے کے نامور اسکالر آیت‌الله مجتهدی تهرانی (1923-2013) کے مطابق روزہ داری کے تین مرحلے ہیں. معمولی یا عام روزہ، خاص روزہ اور خاص تر روزہ

عام روزے میں روزہ دار کوشش کرتا ہے کہ کھانے پینے سے اجتناب کریں اور یہ وہی ہے جو تمام مسلمان اس پر کاربند رہتے ہیں تاہم دیگر امور پر توجہ دینے کی کوشش نہیں کرتے۔

 

دوسرے مرحلے میں روزہ دار کھانے پینے سے اجتناب کے علاوہ کوشش کرتے ہیں کہ انکے بدن کے تمام اعضا روزے سے ہو۔ آنکھ، کان، زبان، ہاتھ و پاوں اور تمام اعضا گناہوں سے دور رہتے ہیں، آنکھ گناہوں پر بند ہوتی ہے زبان بری بات سے کان نادرست سننے سے اور ہاتھ و پاوں عمل گناہ سے دوری کرتے ہیں۔

 

مگر تیسرے اور خاص تر مرحلے میں روزہ دار یاد خدا سے سرشار رہتا ہے اور خدا کی یاد کے علاوہ دل میں کسی اور کو داخل ہونے نہیں دیتا، اس مرحلے کے راہی نماز میں یاد خدا سے آنسو بہاتے ہیں اور عاشقانہ نماز ادا کرتے ہیں اور خدا سے راز و نیاز کے لیے بے چین ہوتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha