ملایشاء؛ عوامی تنظیموں کی صیھونی رژیم سے مقابلے کی درخواست

IQNA

ملایشاء؛ عوامی تنظیموں کی صیھونی رژیم سے مقابلے کی درخواست

9:07 - June 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3509641
تہران(ایکنا) مختلف عوامی تنظیموں نے انڈونیشیاء، ملایشیاء اور برونائی سے درخواست کی ہے کہ وہ صیھونی تجاوزات کے مقابلے کھڑے ہوجائیں۔

مسلمان ملک ملایشیا کی مختلف عوامی تنظیموں نے اسرائیل کے مقابلے میں استقامت کی درخواست کی ہے اور انکا کہناہے کہ فلسطینوں پر ظلم کو کوئی وضاحت ممکن نہیں۔

 

عوامی تنظیموں نے انڈونیشیاء، ملایشیاء اور برونائی سے درخواست کی ہے کہ وہ فلسطین کے حوالے سے موقف میں کوئی تبدیلی نہ لائیں۔

 

ان تنظیموں میں ملایشءن مشاورتی مسلم کونسل  (MAPIM)، عالمی مسجد  برای دفاع مسجد الاقصی (MANAR)، نجمن دانشوران ایشیاء  (SHURA) اور ملایشیا میں فلسطین دفتر شامل ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظمیں درخواست کرتی ہیں کہ مذکورہ ممالک اپنے موقف نہ بدلیں اور کسی طرح غاصب رژیم سے رابطہ نہ کریں کیونکہ وہ ان ممالک سے رابطے کی کوشش کررہا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ویتنام، تھائی لینڈ اور فلپائن کےسفارت خانوں سے جاسوسی کے کام کررہا ہے اور اس رژیم کو فلسطین سے نکلنا ہوگا اور یہی راہ حل ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیمیں اسرائیل کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہیں اور کسی سازش کی اجازت نہیں دیں گی۔

 

سنگاپور میں اسرائیلی سفیر ساگی کارنی نے پریس کانفرنس سے کہا تھا کہ وہ  جوبی مشرقی ایشیاء کے تین ممالک سے رابطے میں ہے۔

 

 سال ۲۰۱۷ کو انڈونیشیاء کے ساتھ مسلمان گروپس نے صیھونی صدر سے ملاقات کی تھی اور ۲۰۱۸ کو انڈونیشیاء کی سب سے بڑی اسلامی فاونڈیشن کے رہنما نے نتین یاہو سے ملاقات کی تھی۔

 

انکا کہنا تھا کہ انکا دورہ اسرائیل نتین یاہو سے ملاقات کے لیے نہ تھا بلکہ وہ ایک عالمی پروگرام میں شرکت کے لیے گیا تھا جو امریکی یہودیوں کی جانب سے منعقد ہوا تھا اور انڈونیشیا کی حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ انکا دورہ ڈپلومیسی کے لیے نہیں تھا۔/

3979436

نظرات بینندگان
captcha