کینیڈا میں غیرمسلم طلباء روزہ رکھنے کا تجربہ کریں گے

IQNA

کینیڈا میں غیرمسلم طلباء روزہ رکھنے کا تجربہ کریں گے

9:55 - July 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3323779
بین الاقومی گروپ: کینیڈا کی «میموریل» یونیورسٹی کے مسلمان طلباء نے اپنے کلاس فیلوز کو ایک دن روزہ رکھنے اور اکھٹے افطاری کی دعوت دی

ایکنا نیوز- نیوز چینل «CBC News»،کے مطابق افطاری پروگرام میں نادار افراد کے لیے فنڈ جمع کرنے کا پروگرام بھی بنایا گیا ہے
یونیورسٹی میں مسلم طلباء کونسل کے نائب چیئرمین احمد خاور کا کہنا ہے : ایک مسلمان ہونے کے ناطے میں سوچتا ہوں کہ سب کو روزہ میں شریک کرناچاہیے اور ناداروں کی مدد کرنا بھی ہماری زمہ داری بنتی ہے
اس کونسل کے زیر اہتمام افطاری پروگرام کے بعد نیپال میں زلزلہ متاثرین اور شام کے مہاجرین کے لیے فنڈ جمع کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے
«سینٹ جانز» شہر کی میوریل یونیورسٹی کے مسلمان طلباء ہر روز رمضان المبارک کے حوالے سے نماز باجماعت اور افطاری کے لیے اکھٹے ہوجاتے ہیں۔
سینٹ جانز میں اکثر لوگوں کے لیے اٹھارہ گھنٹے کا روزہ ایک امتحان سے کم نہیں۔
کینیڈا میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت کینیڈا میں تین فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔

3323360

نظرات بینندگان
captcha