محاذ پر سپاہیوں کو روزہ ترک کرنے کی اجازت

IQNA

محاذ پر سپاہیوں کو روزہ ترک کرنے کی اجازت

16:03 - June 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3316013
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سرحد پر جنگ میں مصروف سپاہیوں کو اگر روزہ رکھنے سے دشواری محسوس ہو تو وہ درمیان میں روز ہ توڑ سکتے ہیں

ایکنا نیوز-ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں جنگی محاذ پر موجود سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ اللہ کے لیے اور اللہ کے نام پر جنگ لڑ رہے ہیں، اور ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ بہادری کے ساتھ ملک کا دفاع کررہے ہیں۔ اگر آپ روزہ رکھنے کے قابل ہوں تو پھر آپ رکھ سکتے ہیں، تاہم ایسے سپاہی جو روزہ نہ رکھ سکیں انہیں یہ شرعی اجازت ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنا روزہ ختم کردیں۔ خدا آپ کو عظیم کامیابی عطا کرے اور آپ کی مدد فرمائے۔‘‘

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز سینئر مذہبی علماء کی کونسل کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے سپاہیوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد بھی دی۔

1022765

ٹیگس: روزہ ، سپاہی ، سعودی ، مفتی
نظرات بینندگان
captcha