چین مذہبی آزادی کا قائل ہے، روزہ رکھنے پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں: چینی سفیر

IQNA

چین مذہبی آزادی کا قائل ہے، روزہ رکھنے پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں: چینی سفیر

20:15 - July 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1427551
بین الاقوامی گروپ:چینی سفیر نے سنکیانگ میں مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ چین مذہبی آزادی کا قائل ہے۔

ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان-اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی سفیر نے سنکیانگ میں مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ چین مذہبی آزادی کا قائل ہے، روزے پر پابندی کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیرسنوی ڈونگ نے کہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ انتہائی اچھے تعلقات ہیں اسی لئے پاکستان نے اپنی سلامتی اور استحکام کے لئے دہشت گردوں کے خلاف جو آپریشن شروع کیا ہے اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس معاملے پر پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں سنوی ڈونگ نے کہا کہ سنکیانگ میں مسلمانوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور روزہ رکھنے پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ایسی تمام خبریں بالکل بے بنیاد ہیں ،چین مذہبی آزادی کا قائل ہے اور مذہبی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔ دریں اثناءملائیشیا میں انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ سٹریٹجی کی ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کے موقع پر بھی انہوں نے ان خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا ” ان کے خیال میں ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، اس سے متعلق تمام خبریں چینی میڈیا نے شائع نہیں کیں اور تمام کی تمام خبریں غیر ملکی میڈیا پر شائع ہوئیں“۔

120716

ٹیگس: چینی ، روزہ ، مسلمان
نظرات بینندگان
captcha