ایکنا: شیعہ نگر رجیٹی کی شیعہ جامع مسجد صاحب الزمان عج میں روزانہ مغرب و عشاء کے درمیان قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے اور اس کے بعد ترجمہ اور تفسیر کا سلسلہ رہتا ہے۔ اور اس مسلسل تلاوت، ترجمہ اور تفسیر کا کارواں اس ماہ قرآن مجید کے ساتویں پارے میں داخل ہوگیا۔
ایکنا: تحقیقی مرکز سربراہ نے ایک حکم کے تحت مسلمان طلبہ کے ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی پالیسی ساز کونسل کے اراکین اور سیکریٹری کو نامزد کیا ہے۔
ایکنا: بین الاقوامی قاری اور کاروانِ قرآنی نور کے سربراہ محمد جواد کاشفی نے کہا ہے کہ اس سال حج ۱۴۰۴ کے لیے قرآنی نور کاروان میں ۲۰ افراد شامل ہیں اور حج کے دوران مکہ مکرمہ قرآنی محافل منعقد ہوں گی۔
ایکنا: سعودی حکام نے مسجد الحرام کے اطراف میں حجاج کرام کے لیے 100 سے زائد آگاہی مراکز کے قیام اور ان مراکز کو مختلف زبانوں میں قرآن کے تراجم سے آراستہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔