زائرین کے لیے عراق اور شام کے زمینی راستے کھل رہے ہیں

IQNA

زائرین کے لیے عراق اور شام کے زمینی راستے کھل رہے ہیں

7:44 - February 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511230
تہران(ایکنا) ایران کے بعد عنقریب عراق اور شام کے مقدس مقامات کے لیے زمینی راستے کھل رہے ہیں

ایکنا نیوز کے مطابق سوشل میڈیا  مستند زرایع سے معلوم ہوا ہے کہ انشاءاللہ زیارات کے لیے  ایران سے عراق بائی روڈ جانے کے لیے مہران بارڈر اسی ہفتے کھلنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

پاکستان سے ایران اور عراق کی طرف بائی روڈ سفر کرنے والے زائرین کرام تیار کے لیے اچھی خبر ہے کہ عراق کی طرف زمینی راستے کھلنے کی قوی امید ہے اور اسی ایک دو دن میں ایسا فیصلہ متوقع ہے۔

 

زائرین کے لیے عراق اور شام کے زمینی راستے کھل رہے ہیں

 

مزید یہ کہ عراق سے شام کی زیارات کے لیے بھی بائی روڈ بارڈر زائرین کرام کے لئے بحال کر دیا گیا ہے

البتہ پہلے مرحلے میں عراقی زائرین شام کی طرف بائی روڈ سفر کر سکیں گے اور امید  کی جارہی ہے کہ

دوسرے مرحلے میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے  زائرین بھی بائی روڈ عراق سے شام کی طرف سفر کر سکیں گے اور ایسا فیصلہ انہیں دنوں میں کیا جاسکتا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha