شام میں دہشت گرد تنظیم جیش الاسلام کا نیا سربراہ مقرر

IQNA

شام میں دہشت گرد تنظیم جیش الاسلام کا نیا سربراہ مقرر

14:13 - December 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3469540
بین الاقوامی گروپ:شام میں دہشت گرد تنظیم جیش الاسلام کے سربراہ زہران علوش کی ہلاکت کے بعد نیا سربراہ مقرر

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے ریف علاقہ میں دہشت گرد تنظیم جیش الاسلام کا سربراہ زہران علوش اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

 زہران علوش کی ہلاکت کے بعد  روس میں پیدا ہونے والا ابوهمام البویضانی نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ جلد میڈیا میں وہ اپنی جانشینی کا اعلان کرے گا۔

 قابل ذکر ہے کہ شامی فورسز نے دہشت گرد تنظیم جیش الاسلام کے مرکز پر 10 میزائل داغے جس کے نتیجے میں جیش الاسلام کا سربراہ زہران علوش ، اس کا معاون اور دیگر متعدد کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حملے کو شامی فورسز کی کامیاب کارروائی قراردیا جارہا ہے۔ وہابی دہشت گردوں کو شام میں زبردست شکست اور ہزیمت کا سامنا ہے۔

جیش الاسلام دہشت گرد تکفیری تنظیم کو سعودی اور ترکی کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

3469488

ٹیگس: جیش ، شام ، فوج ، سربراہ ، دہشت ، گرد
نظرات بینندگان
captcha