شام: روس کے ہاتھوں دہشت گردوں کے ایک ہزار سے زائد ٹھکانے تباہ

IQNA

شام: روس کے ہاتھوں دہشت گردوں کے ایک ہزار سے زائد ٹھکانے تباہ

13:38 - December 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3468973
بین الاقوامی گروپ:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ نے گزشتہ چھے روز کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ایک ہزار سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے

ایکنا نیوز- سحرٹی وی-ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ سے لے کر تئیس دسمبر تک روس کے جنگی طیاروں نے تین سو دو ہوائی حملے کیے جن میں شام کے پانچ صوبوں میں دہشت گردوں کے ایک ہزار ترانوے ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شام کے صوبوں حلب، ادلب، دیرالزور، حما اور حمص میں روسی فضائیہ کی کارروائیوں میں دہشت گرد گروہوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بھی بدھ کے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روسی فضائیہ کے سوخو چونتیس بمبار طیاروں نے شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے ایک تربیتی کیمپ پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ میں بہت سے غیرملکی انسٹرکٹر دہشت گردوں کو تربیت دے رہے تھے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے اسی طرح دیرالزور شہر میں دہشت گردوں کے زیرکنٹرول تیل ذخیرہ کرنے دو بڑے مراکز کو بھی تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔

202301

ٹیگس: روسی ، شام ، داعش ، تباہ
نظرات بینندگان
captcha