معصوم شامی شہریوں پر بمباری کر کے ہم اپناملک محفوظ نہیں بناسکتے ، ہزاروں افراد کالندن میں احتجاج

IQNA

معصوم شامی شہریوں پر بمباری کر کے ہم اپناملک محفوظ نہیں بناسکتے ، ہزاروں افراد کالندن میں احتجاج

9:16 - December 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3462384
بین الاقوامی گروپ: ریلی کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ہم برطانیہ کی سیاسی قیادت اور خصوصاً وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں آپ ہمیں دہشت گردی کے خطرے سے ڈرا کر غیر قانونی جنگوں کے لیے ہماری حمایت حاصل نہیں کرسکتے۔

ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان- برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں حکومت کی جانب سے شام میں کی جانے والی فضائی کارروائی کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی،اس ریلی کا انعقاد جنگ مخالف گروہ ’سٹاپ دی وار کولیشن‘ نے کیا تھا۔ ریلی میں طلبہ اور مزدور تنطیموں کے علاوہ دیگر جنگ مخالف گرہوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقعے پر ریلی کے ایک منتظم ٹام جونز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امید کر رہے ہیں اگلے چند گھنٹوں میں مزید ہزاروں افراد ریلی میں شامل ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم برطانیہ کی سیاسی قیادت اور خصوصاً وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں آپ ہمیں دہشت گردی کے خطرے سے ڈرا کر غیر قانونی جنگوں کے لیے ہماری حمایت حاصل نہیں کرسکتے۔ بر طانیہ کے عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ معصوم شہریوں پر بمباری کر کے ہم اپنے ملک کو محفوظ نہیں بناسکتے۔

306561

ٹیگس: شام ، مظاہرہ ، لندن ، محفوظ
نظرات بینندگان
captcha