بشارالاسد کا تختہ الٹنا سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے، جرمن انٹیلی جنس ایجنسی

IQNA

بشارالاسد کا تختہ الٹنا سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے، جرمن انٹیلی جنس ایجنسی

8:07 - December 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3460138
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کی خفیہ ایجنسی BNBانٹیلی جنس سروس نے خفیہ رہنے کی روایت توڑتے ہوئے ایک اہم رپورٹ اپنے ملک کے میڈیا کو جاری کردی ہے، جس میں سعودی شاہی خاندان پر سنگین الزامات لگادئیے گئے ہیں۔

ایکنانیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی خفیہ ایجنسی  BNBانٹیلی جنس سروس نے خفیہ رہنے کی روایت توڑتے ہوئے ایک اہم رپورٹ اپنے ملک کے میڈیا کو جاری کردی ہے، جس میں سعودی شاہی خاندان پر سنگین الزامات لگادئیے گئے ہیں۔

اخبار ٹیلی گراف کے مطابق جرمن ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان میں طاقت کی اندرونی جنگ اور عرب خطے میں غلبے کی خواہش تیزی پکڑ رہی ہے، جس کے نتیجے میں یہ ملک پورے عرب خطے کو عدم استحکام کا شکار کرسکتا ہے۔ جرمن ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کی سینئر شخصیات کا موجودہ محتاط سفارتی طرز عمل بھی آنے والے دنوں میں خطے کے مزید علاقوں میں مداخلت کی صورت اختیار کر جائے گا۔

میڈیا کو جاری کی گئی رپورٹ میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد سلطنت اور وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان کو خصوصی طور پر توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے۔ 30 سالہ پرنس، جو کہ سعودی فرمانروا کے صاحبزادے ہیں، کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یمن میں سعودی مداخلت میں ان کا بنیادی ترین کردار تھا اور آنے والے وقت میں ان کی طرف سے مداخلت کی پالیسی مزید زور پکڑتی نظر آئے گی۔ جرمن ایجنسی کا کہنا ہے کہ پرنس محمد بن سلمان سعودی عرب کو عرب خطے کا لیڈر بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے خطے کے ممالک کے ساتھ نئے اتحاد اور عسکری طاقت کو مستقبل کی پالیسی کا اہم جزو بنایا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس وقت شامی صدر بشارالاسد کا تختہ الٹنا سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے۔

1860061

نظرات بینندگان
captcha