شام: جنگ بندی، سیاسی اقتدارکی منتقلی کے شیڈول پر اتفاق

IQNA

شام: جنگ بندی، سیاسی اقتدارکی منتقلی کے شیڈول پر اتفاق

13:59 - November 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3452828
بین الاقوامی گروپ: آسٹرین دارالحکومت ویانا میں ہونے والے اجلاس کے دوران شام میں جنگ بندی اور سیاسی اقتدار کی منتقلی کے شیڈول پر اتفاق کرلیا گیا

ایکنا نیوز-ڈان نیوز کے مطابق ویانا میں امریکا اور روس سمیت انیس ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان شام کے معاملے پر مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے بعد نیوز کانفرنس میں روسی وزیرخارجہ نے کہاکہ روس نےشام میں عبوری حکومت کے قیام اور انتخابات کی تجویز دی تھی جس پر غور کرتے ہوئے شام میں چھ ماہ کے دوران عبوری حکومت اور اٹھارہ ماہ میں انتخابات کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

اجلاس میں شامل ممالک نے اتفاق کیا کہ انتخابات شام کے نئے آئین کے تحت اور اقوام متحدہ کے زیر نگرانی منعقد کیے جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ شامی مسئلہ کےمنفی اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں لہٰذا مذاکرات نے شام میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب پیرس میں ہونے والے حملوں میں 129 افراد کی ہلاکت اور 350 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

1029344

نظرات بینندگان
captcha