بحرین اور سعودی باشندوں کے سفر کربلا۔کے حوالے سے مضحکہ خیز دعوے

IQNA

بحرین اور سعودی باشندوں کے سفر کربلا۔کے حوالے سے مضحکہ خیز دعوے

15:36 - November 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3444857
بین الاقوامی گروپ: سعودی حامی لبنانی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ عراق اور سعودی عرب سے شیعوں کو بلا کر نجف اور کربلا میں انکو ٹرینینگ دی جاتی ہے !

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق لبنانی صحافی «جیری ماهر»، جو تحریک«المستقبل» کا رکن بھی ہے نے دعوی کیا ہے کہ عراق اور ایران کے ایما پر بحرین اور سعودی عرب سے شیعوں کو بلا کر انہیں فوجی ٹرینینگ دی جاتی ہے
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ان ممالک سے عراق جانے والوں کی کڑی نگرانی کی اشد ضرورت ہے
لبنانی صحافی کا کہنا ہے کہ یہ زیارت کرکے دفاع کے نام پر جنگ میں شرکت کرتے ہیں اور واپسی پر اپنے ملک میں جنگجو بن جاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں سلفیوں کے ایما پر بھیجے جانے والے جنجگو شام اور عراق سے واپس آکر سعودی سیکورٹی کے لیے اہم ترین خطرہ بن گیے ہیں۔
یہ الزامات اس وقت لگائے جارہے ہیں جب چہلم امام عالی مقام میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے عاشقان اہل بیت کربلا جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

3444797

نظرات بینندگان
captcha