شام کے مسئلے پر پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

IQNA

شام کے مسئلے پر پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

14:59 - October 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3416476
بین الاقوامی گروپ:ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل کا کہنا ہے شام کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے کہ اسلام آباد حکومت شام کے مسئلے کا حل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے چاہتی ہے

ایکنا نیوز-صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور ملک کے دفاع کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں انسداد دہشت گردی کے لئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قاضی خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خطے اور مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش ہے لیکن شام کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے اور ہم  شام کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور ماسکو کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، اگر روس کے صدر پاکستان آئیں گے تو انھیں خوش آمدید کہیں گے۔

403086

ٹیگس: شام ، بات ، چیت ، حل ، پاکستان ، موقف
نظرات بینندگان
captcha