اسلام میں عورت کا مقام؛ مراکشی نماز جمعہ خطبوں کا محور

IQNA

اسلام میں عورت کا مقام؛ مراکشی نماز جمعہ خطبوں کا محور

7:46 - December 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3513320
ایکنا تھران- وزارت اوقاف و امور اسلامی مراکش کے مطابق ائمہ جمعہ کے پابند بنایا گیا تھا کہ وہ خطبہ جمعہ میں خواتین کے مقام کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں۔

ایکنا- نیوز چینل العمق المغربی کے مطابق مراکش کی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے مطالبہ کیا تھا کہ ملک بھر کے جمعہ خطیب نماز میں خواتین کے حقوق کو اسلامی منظر سے اجاگر کرنے پر بات کریں۔

 

احمد التوفیق، وزیر اوقاف و امور اسلامی کی جانب سے تاکید کی گیی تھی کہ خطبا اس حکم پر لازمی طور پر عمل کریں۔

 

بیان کے مطابق اس سال یہ دوسری بار ہے کہ تمام خطبا کو اسلام میں خواتین کے مقام پر خطبے کی تاکید کی جارہی ہے. اس سے پہلے گیارہ مارچ کو بھی ایسی ہی ہدایات جاری کی گیی تھیں۔

 

‎بیان میں کہا گیا تھا کہ علما واضح کریں کہ خدا نے سب کو ایک آدم و حوا سے خلق کیا ہے اور سب کے حقوق برابر ہیں جیسے کہ فرمایا گیا ہے : «ولهن مثل الذي عليهن بالمعروف…».

 

خطبے میں اس حدیث رسول گرامی اسلام (ص) جو حجة الوداع میں بیان ہوئی ہے کہ : استوصوا بالنساء خيرا جس میں عورت بطور ماں، بہن، بیٹی اور زوجہ کی اہمیت اجاگر کی گیی ہے اور خدا کی جانب سے انکے حقوق پر خصوصی سفارش ہوئی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا تھا کہ ماں کے عظیم مقام کو اجاگر کریں اور جیسے کہ روایت میں ہے کہ ایک مرد رسول گرامی اسلام کے خدمت میں آتے ہیں کہ کس سے نیکی کروں؟ فرمایا کہ اپنی ماں سے، تین مرتبہ پوچھا اور تینوں بار کہا کہ اپنی ماں سے اور چوتھی مرتبہ کہا کہ اپنے باپ سے۔/

 

4105686

نظرات بینندگان
captcha