۶۵ هزار نمازگزاروں کی مسجد الاقصی آمد اور چینی ثالثی

IQNA

فلسطین اپ ڈیٹ؛

۶۵ هزار نمازگزاروں کی مسجد الاقصی آمد اور چینی ثالثی

7:42 - December 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3513319
ایکنا تھران- نماز جمعه کی ادائیگی کے لیے ۶۵ هزار فلسطینی کی آمد، محمود عباس نے مسئله فلسطین کے حل کے لیے چین سے ثالثی کی درخواست کردی، ورلڈ کپ کے موقع پر دفاع فلسطین کا شکریہ۔

ایکنا-  فلسطین الیوم نیوز کے مطابق سخت سیکورٹی اقدامات کے باجود مقبوضہ علاقوں سے دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔

 

اداره اوقاف اسلامی قدس کے مطابق ۶۵ هزار نمازی فلسطین کے مختلف علاقوں سے حاضر ہویے جنہوں نے  صحن مسجد الاقصی میں نماز ادا کی۔

 

جمعے کو نماز فجر میں بھی مسجد الاقصی میں ہزاروں افراد شریک تھے جنہوں نے فسلطین اور مسجد اقصی کے دفاع کے لیے نعرے بازی بھی کی۔

 

فلسطینیوں کو ان دنوں مسجد الاقصی میں دھرنے کی دعوت دی گیی ہے تاکہ اٹھارہ دسمبر جس دن صہیونی عید کو اس مسجد پر یلغار کا مقابلہ کیا جاسکے۔

 

صہیونی فورسز سے جھڑپ میں متعدد زخمی

جمعے کو مقبوضہ علاقوں میں متعدد فلسطینی صہیونی فورسز کی شیلنگ سے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

 

 هلال احمر فلسطین کے مطابق ۴۳ فلسطینی بیت دجن اور اوصرین میں زخمی ہوئے ہیں۔

 

اقامه نماز جمعه 65 هزار فلسطینی در مسجد الاقصی تا درخواست از چین برای حل مساله فلسطین

 

مذکورہ علاقوں کے علاوہ کفرقدوم میں بھی صہیونی مخالف مظاہروں میں شیلنگ سے کئی ایک زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

 

ورلڈ کپ قطر میں فلسطین کے دفاع نے انسانیت کو ثابت کردیا

بیت المقدس میں آرتھوڈکس کلیسا کے اسقف اعظم مطران عطا الله حنا نے اپنے دفتر میں ایک فلسطینی وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ شدت پسند کابینہ کی جانب سے تشدد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے تاہم اس سے اس رژیم کے چہرے مزید واضح ہوں گے۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ ہمیں ان سے خوف نہیں بلکہ صرف انکے مقابل دفاع اور وحدت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

 

عطا الله حنا نے قدس کو فسلطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفاع فلسطین میں ورلڈکپ کے دوران مختلف اقوام کی جانب سے فلسطین کاز کے لیے یکجہتی نے ثابت کیا کہ انسانیت زندہ ہے اور اگرچہ فلسطینی ٹیم ورلڈ کپ میں شامل نہ تھی تاہم فلسطین کا پرچم لہراتا رہا۔

 

انہوں نے فلسطینی حمایت اور صہیونی میڈیا نمایندوں سے عوام کے رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطین کو ہم سے جد انہیں کرسکتی۔

 

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گذشتہ روز ریاض میں منعقدہ عربی-چینی سے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی اصولوں سے انحراف کرنے والی صہیونی کابینہ سے دنیا رابطہ نہ رکھے۔

 

اقامه نماز جمعه 65 هزار فلسطینی در مسجد الاقصی تا درخواست از چین برای حل مساله فلسطین

 

انہوں نے امریکہ اور انگلینڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شرمناک بالفور معاہدے پر معافی مانگے اور اسرائیل فسلطینی خسارات کا تاوان ادا کرے۔

 

عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابوالغیط نے چینی-عربی اجلاس سے خطاب میں کہا: امید ہے چین اپنے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرے گا۔/

 

4105683

نظرات بینندگان
captcha