اسلامی ممالک مسجد الاقصی کے دفاع میں عملی کردار ادا کریں

IQNA

اسلامی کمیٹی سربراہ:

اسلامی ممالک مسجد الاقصی کے دفاع میں عملی کردار ادا کریں

7:39 - December 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3513318
ایکنا تھران- قدس میں اسلامی اعلی کونسل کے سربراہ نے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کو دھرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک مسجد کے دفاع کے لیے عملی طور پر میدان میں اتریں۔

ایکنا نیوز کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب اور اسلامی کمیٹی کے سربراہ شیخ عکرمه صبری، نے مسجد الاقصی کو درپیش خطرات پر خبردار کیا۔

 

دوسری جانب دائیں بازو کی شدت پسند صیہونی رہنماوں کی جانب سے صیہونی آباد کاری اور مسجد الاقصی پر تسلط کی کوششیں تیز ہوچکی ہیں۔

 

شیخ صبری نے عربی 21 نیوز سے  بنیامین نتن یاهو کی کابینہ کے حوالے سے کہا کہ ہمارے لیے فرق نہیں پڑتا اسرائیل میں جو آتا ہے وہ سب شدت پسندانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ان سب کی جانب سے سے فلسطین اور مسجد الاقصی کو خطرات ہیں گرچہ انکے لائیحہ عمل یا طریقہ کار مختلف ہوسکتے ہیں۔

 

انہوں نے فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں دھرنے کی دعوت دیتے ہویے کہا کہ یہودی شدت پسند بالخصوص کنسٹ کے نسل پرست رکن ایتمار بن غفیر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہم آمادہ ہیں۔

 

شیخ صبری مسجد الاقصی کو درپیش خطرات کے حوالے سے کہا کہ شدت پسندوں کے ٹولے کو بروئے کار لانے کا مقصد یہاں پر قبضے کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے عملی اقدام کا وقت ہے اور تمام اسلامی ممالک سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عملی طور پر دفاع کے لیے میدان عمل میں اتریں۔

 

حال ہی میں بن غفیر نے اسرائیلی چینل 13 سے گفتگو میں کہا تھا کہ مسجد الاقصی کو تقسیم کرنا چاہیے اور صرف چند گھنٹے کے لیے یہودی عبادت کا وقت مقرر کرنا قابل قبول نہیں۔

 

نتین یاہو کی کابینہ کے لیے متوقع طور پر وزارت داخلہ کے امیدوار کا یہ بیان اس حال میں سامنے آیا ہے کہ وہ فلسیطینیوں کے حقوق کی پامالی کے ساتھ آبادی کاری کو تیز کرسکتا ہے۔

 

4105621

نظرات بینندگان
captcha