کربلا؛ «الزهراء(س)» یونیورسٹی میں حفظ پروگرام+ تصاویر

IQNA

کربلا؛ «الزهراء(س)» یونیورسٹی میں حفظ پروگرام+ تصاویر

8:49 - December 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3513315
ایکنا تھران- یونیورسٹی طرز پر حفظ قرآن کورس لڑکیوں کی یونیورسٹی «الزهراء(س)» میں شروع کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق «الزهراء(س)» یونیورسٹی میں حفظ قرآن کورس آستانہ حسینی اور الزھرا یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے «کوني ريحانة» کے عنوان سے منعقد ہورہا ہے۔

 

آستانہ حسینی کے میڈیا نمایندے کرار الشمری کا اس بارے کہنا تھا: مذکورہ پروگرام سیرت حضرت فاطمه زهرا(س)  کی روشنی میں «الزهراء(س)» یونیورسٹی میں خؤاتین اساتذہ اساتذہ کی زیرنگرانی جاری ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ پروگرام «کونی ریحانة» کے عنوان سے مکمل حفظ قرآن تک جاری رہے گا اور ہفتے میں پانچ دن روزانہ ایک گھنٹے کلاس ہوگی اور اس کے ساتھ صوت، لحن اور تجوید کا درس بھی دیا جائے گا۔

 

آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کی سربراہ «امل المطوری» کا اس بارے کہنا تھا: مذکورہ پروگرام عراق کے وزیر تعلیم «نعیم العبودی»، کی زیرنگرانی کے علاوہ آستانہ حسینی کے متولی«شیخ عبدالمهدی الکربلایی»، کربلا کے گورنر «نصیف جاسم الخطابی»، آستانہ حسینی کے «حاج حسن رشید العبایجی»، آستانہ حسینی کے قرآنی نمایندے «سید مرتضی جمال الدین»، اور الزھرا یونیورسٹی کی سربراہ «زینب السلطانی» کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔/

 

 

4105512

نظرات بینندگان
captcha