ایکنا- العمق العربی نیوز کے مطابق مراکش کے وزیر اوقاف و امور اسلامی نے بصارت سے محروم افراد کے قرآنی نسخے میں بعض غلطیوں کو معمولی قرار دیا اور کہا کہ دس معمولی مسائل موجود ہیں۔
التوفیق نے رکن پارلیمنٹ حنان اتکین کے ایک سوال کے جواب میں کہا: چاپ شدہ قرآنی نسخے محمد سادس پبلیکیشن کی جانب سے چھاپا گیا ہے اور اس میں دس معمولی غلطیاں موجود ہیں۔
وزیر اوقاف مراکش کا کہنا تھا: وزارت اوقاف و امور اسلامی کتاب خدا کے حوالے سے کافی کام کررہی ہے تاکہ کوئی غلطی باقی نہ رہے۔
انکا کہنا تھا: بادشاہ کے حکم پر محمد سادس پبلیکیشن نے غلطی سے پاک نسخوں کے بارے میں اطمینان دلایا تھا کہ غلطی سے پاک نسخے ہوں گے ۔
التوفیق کا کہنا تھا: اس ادارے کے قیام کے بعد سے ہر سال ہزاروں نسخے شایع کیے جاتے ہیں جو ملک کے اندر اور باہر مساجد میں تقسیم کیے گیے ہیں۔
انہوں نے مذکورہ اشاعتی ادارے کے انچارج کے معطل ہونے کی خبر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس عہدے پر افراد کو مشاورتی کمیٹیوں سے مشورے کے بعد فایر کیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے لیے قرآنی نسخے جو محمد سادس اشاعتی ادارے کے تعاون سے شایع ہوئے تھے اور یہاں پر اوراق کی منتقلی کے دوران بعض غلط صفحات کو اصلاح شدہ صفحوں سے مکس کردیا گیا اور اسی وجہ سے اس نسخے میں کم از کم نو جگہوں پر غلطیاں موجود ہیں اور اس کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت اوقاف نے ان نسخوں کو فوری واپس جمع کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔/
4105214