ایکنا- نیوز ایجنسی عاجل کے مطابق مسجد الحرام میں گروہ مترجمین کی سنئیر رکن محترمہ لجین السبان کے مطابق اس گروپ کی جانب سے نئی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
انکا کہنا تھا: مسجد الحرام میں خطبوں کو کئی بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ کرکے پیش کرنے کی کاوش کی جارہی ہے۔
ایک چینل سے انکا مزید کہنا تھا: المنارات مرکز کی جانب سے مسجد الحرام میں ہیڈفون پر زائرین کو متعدد زبانوں میں خطبے سننے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ زائرین کسی بھی زبان میں خطبوں سے استفادہ کرسکے۔
انکا کہنا تھا کہ عمرہ پر الکٹرونک کتب اور عمرہ بارے معلومات دینے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
احادیث نبوی مسجدالنبی(ص) میں مختلف زبانوں میں تقسیم
جریده الریاض رپورٹ میں لکھتا ہے کہ مسجدالنبی(ص) انتظامیہ کے سربراہ کی جانب سے زائرین کی خدمت کے لیے چارسوپچاس ہزار بروشر مختلف زبانوں میں تقیسم ہوچکا ہے جن میں احادیث نبوی اور اسلامی تعلیمات درج تھیں۔
بروشرز اردو، بنگالی، انگریزی، هوسا اور فرنچ زبانوں میں لکھے گئے تھے۔
گذشتہ آٹھ مہینوں میں سات ہزار رضاکار مسجد النبی میں حج و عمرہ میں خدمات انجام دیں چکے ہیں اور مجموعی طور پر 35 ہزار گھنٹے یہ لوگ زائرین کی خدمت میں گزار چکے ہیں۔
بزرگ زائرین کی مدد، اپاہج زائرین کی مدد، زائرین کو مختلف زبانوں میں رہنمائی اور بنیادی ضروری امداد رسانی خدمات میں شامل ہیں۔/
4105280