بھگوت گیتا اور قرآن کے درمیان مماثلت’ نامی کتاب ہندوستان میں شایع

IQNA

بھگوت گیتا اور قرآن کے درمیان مماثلت’ نامی کتاب ہندوستان میں شایع

17:33 - November 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3513209
ایکنا تھران-مسلم طالبہ نے بھگوت گیتا کا اردو میں ترجمہ کیا، جہاں انھوں نے سادہ زبان میں بھگوت گیتا اور قرآن کے درمیان مماثلت’ نامی کتاب لکھی، جسے تمام مذاہب کے لوگوں کی جانب سے سراہا گیا۔

ایکنا- ہندوستان اردو ٹایمز کے مطابق دنیا بھر میں تقابل ادیان اور مختلف مذاہب کے مشترکہ تعلیمات کو عام کرنے کی کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔ مختلف مذاہب کے صحیفوں کا مطالعہ کرنے کے اسی جذبے و عزم نے ایک مسلم لڑکی کو بڑی کام کے لیے تحریک فراہم کی ہے۔ اسی ضمن میں مسلم طالبہ نے بھگوت گیتا کا اردو میں ترجمہ کیا، جہاں انھوں نے سادہ زبان میں بھگوت گیتا اور قرآن کے درمیان مماثلت’ نامی کتاب لکھی، جسے تمام مذاہب کے لوگوں کی جانب سے سراہا گیا اور اس کا نام درج کیا گیا۔

ہیبہ فاطمہ (Heba Fathima) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے قصبے بودھن کے راکاسی پیٹ محلے کی رہنے والی ہے، ان کے والد احمد خان قصبے میں چھوٹے پیمانے پر تاجر ہیں۔ ہیبہ فاطمہ ایم اے (انگلش) کر رہی ہے۔ ہیبا فاطمہ دوسرے مذاہب کو جاننا چاہتی ہیں اور اس نے اپنے والد کے مشورے سے ہندو برادری کی مقدس کتاب بھگوت گیتا کا مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہیبہ فاطمہ نے اردو میڈیم میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی اور انگریزی میڈیم میں گریجویشن مکمل کیا۔

ہیبہ فاطمہ نے بھگوت گیتا کے 18 ابواب میں سے کل 700 سلوکوں کا تین ماہ کے اندر اردو میں ترجمہ کیا۔ ہیبا فاطمہ نے کہا کہ کچھ الفاظ کے صحیح معنی جاننے میں انہیں کافی وقت لگا۔ انھوں نے کہا کہ اس نے بھگوت گیتا میں 500 سلوکوں اور قرآن کی 500 آیات کی ایک ہی معنی کے ساتھ شناخت کی ہے۔ ہیبہ فاطمہ نے کہا کہ انہوں نے بھگوت گیتا کا اردو میں آسان زبان میں ترجمہ کیا ہے جس سے پڑھنے والے آسانی سے زندگی گزارنے کا نچوڑ سمجھ سکتے ہیں۔

وہ یوٹیوب چینل بھی چلا رہی ہیں، جس کا نام ’میسج فار آل بائی ہیبہ فاطمہ‘ (Message For all by Heba Fathima) ہے۔ اس میں  100 سے زیادہ ویڈیوز دستیاب ہیں، جہاں وہ اپ لوڈ کردہ ویڈیوز میں بھگوت گیتا کی اردو میں وضاحت کرتی ہیں۔ ہیبہ فاطمہ مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہتی ہیں تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ انسانیت ہی اصل مذہب ہے۔

ان کا نام ورلڈ وائڈ بک آف ریکارڈز، نوٹ بک آف ریکارڈز، ہائی رینج بک آف ریکارڈز، مارویلس بک آف ریکارڈز، انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز، انڈیا بک آف ریکارڈز، تیلگو بک آف ریکارڈز اور میجک بک آف ریکارڈز میں درج ہے۔ وہ ’’بھگوت گیتا اور قرآن کے درمیان مماثلت‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھ رہی ہیں۔ چونکہ ان کی والدہ مہاراشٹر سے ہیں، اس لیے مہاراشٹر کے سیاسی رہنما اردو زبان میں بھگوت گیتا کی کتاب چھاپنے کے لیے آگے آرہے ہیں جب کہ بودھن شہر کے لوگ تلنگانہ حکومت سے اس کتاب کو شائع کرنے کی درخواست کر رہے ہیں کیونکہ وہ تلنگانہ میں پیدا ہوئی اور پرورش پائی۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha