ایکنا – العالم نیوز چینل کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری جوان ہاتھوں پر باندھنے والا بریسلٹ wristband شایقین فٹبال میں تقسیم کررہا ہے جس پر فسلطین کا نشان بنایا گیا ہے۔
ٹوئیٹر پر صارفین نے اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں شئیر کیا ہے جس پر پسندیدگی ظاہر کی جارہی ہے۔
ایک صحافی عماد ابوشاویش نے بھی ویڈیو شئیر کیا ہے جسمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک قطری شہری شائقین فٹبال میں فلسطینی پرچم تقسیم کررہا ہے۔
قطری کمیٹی نے غزہ میں ایک بڑا ہال تعمیر کیا ہے جسمیں بڑی تعداد میں کرسیاں اور اسکرین لگائے گیے ہیں تاکہ فٹبال میچوں کو غزہ کے باشندے آرام سے دیکھ سکیں۔/
4101413