مسلمان کی ازدواجی زندگی کا دائرہ

IQNA

قرآن کیا کہتا ہے/ 36

مسلمان کی ازدواجی زندگی کا دائرہ

6:11 - November 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3513175
خاندان بطور اکائی معاشرہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسلام میں اس پر بیحد توجہ دی گئی ہے۔

ایکنا- قرآن ازدواج زندگی بارے قوانین کا مکمل نظام موجود ہے اور اس میں ایک قانون مشرکین اور بت پرستوں سے شادی نہ کرنا ہے۔

وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يُؤْمِنُوا ... وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ أُولَئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ وَيُبَيِّنُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ؛

اور مشرکین یا بت پرستوں سے شادی مت کرو جب تک ایمان نہ لائے، گرچہ (انکے مال و مقام) تم کو حیرت میں ڈال دے، وہ تمھیں آگ کی طرف دعوت دیتے ہیں اور خدا تمھیں جنت اور مغفرت کی طرف دعوت دیتا ہے اور اپنی آیات روشن کرتا ہے شاید سمجھ جائے! (بقره، ۲۲۱).

تفسیر نمونہ میں اس آیت بارے کہا جاتا ہے: یہ آیت مشرکین سے شادی بارے سوال کا جواب ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ شادی کا مقصد صرف خواہشات پوری کرنا نہیں بلکہ عورت انسان کی شریک حیات اور انکے بچوں کی مربی ہے اور انکی شخصیت کا آدھا حصہ شمار ہوتی ہے لہذا صرف مال و مقام کی خاطر اس مقدس مقصد سے چشم پوشی ممکن نہیں۔

آیت کے آخر میں دعوت فکر دیتے ہویے کہا جاتا ہے: «وہ لوگ- یعنی مشرکین- آگ کی طرف دعوت دیتے ہیں جب کہ رب العزت ( اور اہل ایمان) جنت و مغفرت کی طرف دعوت دیتا ہے».

تفسیر نور کے پیغامات:

1- مسلمان کو کفار سے خاندان بنانے کی اجازت نہیں «وَ لا تَنْكِحُوا»

2- شریک حیات کے لیے ایمان اہم ہے کفار سے شادی مت کیجیے. «وَ لَأَمَةٌ مُؤْمِنَةٌ خَيْرٌ»

3-  شادی میں مال و مقام کا فریب مت کھائیے. «وَ لَوْ أَعْجَبَتْكُمْ ... وَ لَوْ أَعْجَبَكُمْ»

4- مال و جمال ایمان کی جگہ نہیں لے سکتا. «وَ لَوْ أَعْجَبَكُمْ»

5- غریب اور صاحب ایمان کو اہمیت دیکر ان سے شادی کیجیے. «لَأَمَةٌ مُؤْمِنَةٌ ... لَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ»

6- خواہشات مکتب کے تابع ہونی چاہیے. «حَتَّى يُؤْمِنَّ ... حَتَّى يُؤْمِنُوا»

7- ایمان باعث کمال اور کفر باعث سرنگونی ہے.

8- اوّل ايمان، بعد شادی. یہ نہ کہیے کہ شادی کے بعد ایمان لائے گا. «حَتَّى يُؤْمِنَّ ... حَتَّى يُؤْمِنُوا»

9- مسلم زندگی میں کفر کی فریب کاریوں سے خود کو بچا لیجیے. «أُولئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ»

10- مشرک زوجہ جہنم کی طرف جانے کا باعث بن سکتی ہے. «يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ»

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha