قطر فٹبال ورلڈ کپ اور اسلامی آرٹ کی نمایش

IQNA

قطر فٹبال ورلڈ کپ اور اسلامی آرٹ کی نمایش

7:40 - October 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512833
ایکنا تہران- قطر میں اسلامی آرٹ کے میوزیم کی جانب سے ورلڈ کپ 2022 میں اسلامی آرٹ کو متعارف کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایکنا- الرایہ نیوز کے مطابق  دوحہ میں اسلام آرٹ متعارف کرانے کی سرگرمی جاری ہے۔

مذکورہ نمایش کے حوالے سے میوزیم کا افتتاح پانچ اکتوبر کو ہوگا اور قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے موقع سے فایدہ  اٹھانے کی کوشش کی جایے گی۔

نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے موقع پر قطر میں ایک طبقے کی کوشش ہے کہ اس فرصت سے بقایے باہمی اور معاشروں میں قربت کے لئے اسلامی آرٹ کی نمایش سے مدد لی جائے۔

 

 منتظمین کی کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جب پوری دنیا کی توجہ قطر پر ہوگی اس موقع سے بقائے باہمی اور قربت کے لیے مہمانوں پر تربیتی تجربہ کیا جایے۔

جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ، ثقافتی اور تربیتی پروگرامز، ملاقاتیں اور بزرگوں کے ساتھ بچوں کے لیے بھی یکساں دلچسی کے اہتمام کیے جارہے ہیں۔

مذکورہ میوزیم کا افتتاح سال 2008 کو ہوا تھا تاہم اس کی از سرنو تزئین و مرمت کی گیی ہے جسمیں نیی گیلری کی تعمیر کی گیی ہے جہاں اسلامی تہذیب وتمدن کے آثار کے حوالے سے ہزار سے زاید فن پارے اور آثار رکھے گیے ہیں۔

 

سال 2017 کو میوزیم کے ڈائریکٹر منتخب ہونے والے جولیا گونلا نے عرب نیوز سے کہا: اس ہال میں دایمی نمایش کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں جنوب مشرقی ایشیا ارو مختلف مذاہب کے حوالے سے آثار رکھے گیے ہیں۔

گیلری کے افتتاح کے بعد میوزیم میں «بغداد: لذت مشاهده» کے عنوان سے نمایشگاہ کا افتتاح ہوگا جو 26 اکتوبر سے 25 فروری تک جاری رہے گا جسمیں دنیا کے موثر ترین شہروں کا تعارف پیش ہوگا۔/

نظرات بینندگان
captcha