ایکنا نیوز کے مطابق آستانہ مقدس عباسی کے نمایندے شیخ سعد ستار الشمری کا کہنا تھا: ملاقات میں لیبریا کے شیعوں کے نمایندہ وفد نے وہاں پر انسانی حقوق اور قرآنی سرگرمیوں پر بریفینگ دی۔
انکا کہنا تھا: لیبریا میں کافی تعداد میں عاشقان اهل بیت(ع) موجود ہے جو معارف اسلامی اور تعلیمات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
الشمری کے مطابق مرکز مطالعات افریقہ اور آستانہ عباسی کے تعاون سے درجنوں کنواں تیرہ افریقی ممالک میں کھودنے کا کام مکمکل کیا گیا ہے۔
آستانہ عباسی کے نمایندے کا براعظم میں قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے کہنا تھا: ہماری کوشش ہے کہ حقیقی اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے انسان دوستانہ ثقافتی اور مذہبی پروگرام کے ساتھ یہاں فلاح و بہبود کے کام کریں ۔/
4088093