مصر؛ قرآنی کلاسز کا دوبارہ آغاز

IQNA

مصر؛ قرآنی کلاسز کا دوبارہ آغاز

8:20 - November 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3510546
تہران(ایکنا) وزارت اوقاف مصرکے مطابق کورونا بحران کی وجہ سے بند قرآن کلاسز دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔

صدای البلد نیوز کے مطابق وزارت اوقاف مصر کے وزیر محمد مختار جمعہ نے کہا ہے کہ حفظ قرآن کی کلاسز ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں دوبارہ سے شروع کی جارہی ہیں۔

 

وزارت اوقاف مصر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآنی مدارس کو کھولنے کے حوالے سے اقدامات شروع کردیا گیا ہے۔

 

مختار جمعه نے «گھر و محبت»  پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا: مساجد کے اندر بچوں کی قرآنی سرگرمیوں کے لیے جگہ مخصوص کی جائے گی اور قرآنی ٹیچریا مربی جو وزارت اوقاف سے وابستہ ہے یہاں پر تدریس کریں گے۔

 

وزیر اوقاف مصر کا کہنا تھا کہ اسکولوں اور بعض دیگر مراکز میں بھی حفظ قرآن کی کلاسز منعقد ہوں گی۔

 

مختار جمعه کا کہنا تھا:حفظ قرآن کلاسز دسمبر سے شروع ہوں گی اور تمام ائمہ جماعات اور قرآنی اساتذہ قرآنی کلاسز لینے کے لیے آمادہ ہورہے ہیں۔

 

وزیر اوقاف مصر کا کہنا تھا کہ مصر کے ثقافتی مراکز میں بھی جدید اصول کے ساتھ اسلامی کلاسز منعقد ہوں گی جو دسمبر کے آغاز سے شروع ہوسکتی ہیں۔/

4009317

نظرات بینندگان
captcha