ریاض؛ قدیم ترین قرآنی نسخے کی نمایش

IQNA

ریاض؛ قدیم ترین قرآنی نسخے کی نمایش

9:34 - June 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509590
تہران(ایکنا) دوسری صدی ہجری سے متعلق قرآنی نسخے کے صفحات کی نمایش ریاض میں منعقد کی جارہی ہے۔

سعودی وزارت ثقافت کے مطابق تاریخ خطوط عربی، فنون اور عربی تہذیب کے موضوع پر

«کتابت اور خوش خطی کی دنیا کا سفر» کے عنوان سے نمایش ریاض میوزیم میں منعقد ہوگی۔

 سعودی وزارت ثقافت کے مطابق عربی زبان و خوشخطی اور جدید آرٹ میں تعلق کے حوالے سے مذکورہ نمایش منعقد ہوگی۔

 

مذکورہ نمایش ۲۶ جون  سے ۲۱ آگوست ۲۰۲۱ تک منعقد ہوگی اور اس میں عربی خطاطی کی تاریخ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

نمایش میں جدید خوشخطی اور عربی ایپلیکیشنز وغیرہ بھی شامل ہیں۔

ریاض؛ قدیم ترین قرآنی نسخے کی نمایش

اس نمایش میں دوسری صدی ہجری یا آٹھویں صدی سے متعلق قدیم قرآنی نسخے کے صفحات پیش ہوں گے جب کے مصحف مدینہ اور دیگر نادر نسخوں کی نمایش بھی ہوگی۔

قرآنی نمایش میں معروف عربی اور سعودی خطاطوں کے فن پارے پیش ہوں گے۔/

3977969

نظرات بینندگان
captcha