مقاومتی بلاک کی تشکیل انقلاب کا اہم ثمر + فلم

IQNA

شیخ عیسی قاسم:

مقاومتی بلاک کی تشکیل انقلاب کا اہم ثمر + فلم

12:38 - June 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509471
تہران(ایکنا) شیخ عیسی قاسم نے «امام خمینی(ره) اور عصر حاضر کی دنیا» سیمینار سے خطاب میں استقامتی بلاک کی تشکیل کو اہم ترین ثمر انقلاب قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق بین الاقوامی سیمینار «امام خمینی(ره) اور عصر حاضر کی دنیا»   امام خمینی(ره) و انقلاب اسلامی تحقیقی مرکز، انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ‌(ایکنا)، ادارہ نشر آثار امام خمینی اور امام خمینی کی برسی کی کمیٹی کے تعاون سے جمعرات کو شام پانچ سے آٹھ بجے تک منعقد ہوا۔

 

بحرینی رہنما شیخ عیسی قاسم نے ویڈیو کانفرسنگ سے خطاب میں کہا کہ استقامتی بلاک کی تشکیل انقلاب اسلامی کا اہم ترین ثمر شمار کیا جاسکتا ہے۔

 

آیت الله شیخ عیسی قاسم کے بیان کا مکمل متن کچھ یوں ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم و الحمد لله رب العالمین و الصلاة و السلام علی اشرف المخلوقات مولانا ابی القاسم محمد و علی اهل بیته الطیبین الطاهرین و السلام علیکم و رحمة الله و برکاته.

 

انقلاب اسلامی ایران کی جڑیں انتہائی مقدس ہے اور یہ قرآنی تربیت سنت و سیرت معصومین اور کربلا کا نتیجہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی لا شرقی اور لاغربی کی بنیاد پر صرف اسلامی اصولوں کے ساتھ قیام میں آیا

اور اسکا معیار صرف حق تھا۔

 

انکا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی آیا تاکہ حقیقی اسلام کو روشناس کرائے اور اسکا مقصد عدالت کا قیام تھا اور اس وقت آواز بلند کی جب امت اور اسلام میں ایک عجیب سیاسی فاصلہ پیدا ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں اسلام کی تابندگی، عظمت، درخشندگی اور جذابیت مدہم ہوچکی تھی۔

 

انقلاب کا اہم اثر یہ تھا کہ ایرانی عوام کو زندہ کیا اور ان میں انقلابی روح پھونک دی گیی، انقلاب اسلامی ایران نے اسلام کی غربت کو الفت و انس میں بدل دیا اور باعث بنا کہ ایرانی عوام نے اسلام کے لیے جان دینے کو آسان سمجھا اور تمام جاہلی اقدار سے دوری کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران نے امت میں وحدت ایجاد کی اور انکو باور کروایا کہ اسلام میں یہ طاقت موجود ہے کہ وہ بڑی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے اور بلاشبہ اگر ولایت فقیہ کی تشکیل نہ ہوتی تو یہ بڑے ثمرات پیدا نہیں ہوسکتے۔

ویڈیو کا کوڈ

انکا کہنا تھا کہ اگر انقلاب اسلامی اپنے اصولوں سے دست بردار ہوتے تو کبھی بھی اس طرح آگے نہ بڑھتا اور کب کا وہ پسپائی اختیار کرتا۔

 

 

 

انہوں نے انقلاب اسلامی کے اہم ترین ثمرات میں سے مقاومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ بلاک اہم مقام پر پہنچ چکا ہے اور یہ راستہ صیھونی رژیم کی نابودی اور فلسطین کی پاک تک پہنچ کررہے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ استقامتی محاز کی پشت پر مختلف نسل و قوم کے لوگ موجود ہیں جس کا علمبردار ایران اسلامی ہے اور یہ سب خدا کے حکیم پر گوش بفرمان ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ استقامتی میں کسی ایک کی کامیابی سب کی کامیابی اور ایک کی شکست دوسروں کی شکست ہے لہذا سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ موانع کو روکے اور کامیابی کے لیے تلاش کرنی چاہیے۔

 

امت اسلامی نے استقامتی بلاک کے توسط سے بہترین ثمرات حاصل کیے ہیں اور اس راستے میں بیشمار قربانیاں دی گئی ہیں لہذا ان ثمرات کو کم اہمیت پیش نہ کریں اور اس کامیابی کے سلسلے کو نہیں رکنا چاہیے بلکہ اس کی تیزی کے لیے کام کرنا ہوگا ۔/

 

والسلام عليكم و رحمة الله و بركاته.

 

آیت الله شیخ عیسی قاسم کی گفتگو کی فلم:

3975345

نظرات بینندگان
captcha