اختتام سفر؛ پاپ ویٹکن روانہ / پاپ کا سفر شهید المهندس کی قربانیوں کا ثمر + فلم

IQNA

اختتام سفر؛ پاپ ویٹکن روانہ / پاپ کا سفر شهید المهندس کی قربانیوں کا ثمر + فلم

8:15 - March 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509004
تہران(ایکنا) عراق کے دورے کے اختتام پرعراقی علما کونسل کے سربراہ نے کہا کہ پاپ کا موصل میں عیسائیوں سے ملاقات آیت الله سیستانی کے جہادی فتوے اور شهید ابومهدی المهندس کی قربانیوں سے ممکن ہوا۔

تین روزہ دورے کے اختتام پر پاپ کا طیارہ بغداد سے ویٹکن کے لیے روانہ ہوا۔ اس دورے میں پاپ نے عراقی حکام کے علاوہ

آیت‌الله سیستانی سے نجف میں ملاقات کی۔

 

دو بڑے مذہبی رہنماوں نے بقایے باہمی، امن و دوستی اور جنگ کے خاتمے پر تاکید کی۔

 

پاپ نے صوبہ ذی‌قار کے شہر اوور میں حضرت ابراهیم(ع) کی جائے پیدایش کی زیارت کی اور خطاب کیا۔

 

پاپ نے اربیل کے کردستان میں حکام سے ملاقات کے بعد موصل کا رخ کیا جہاں انہوں نے حوش البیعه میں کلیسا کا دورہ کیا جو داعش کے حملے میں تباہ کردیا گیا تھا۔

 

پاپ کا سفر شهید المهندس کی زحمات کا ثمر

 

پاپ نے اربیل کے فبٹال اسٹیڈیم میں دعائیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں دس ہزار لوگ موجود تھے

 

پاپ گذشتہ روز ائیرپورٹ سے ویٹکن کے لیے روانہ ہوئے کہاں عراقی صدر نے الوداع کہا۔

 

 برهم صالح نے خدا حافظی کے بعد ٹویٹ کیا: پاپ کو خدا حافظ کہا وہ بغداد، نجف، اور، نینوا و اربیل میں دوستی کے پیغام لیکر گیے اور انکے سفر سے یہ پیغام ملا کہ وہ امن و محبت کے طبلگار ہیں۔

 

ویٹکن میں عراقی سفارت خانے کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاپ کے سفر سے عالمی سطح پر امن کے فروغ کو مدد ملے گی۔

 

عراقی سفیر رحمان فرهان العامری نے کہا کہ پاپ کا تمام اقوام کے ساتھ عراق میں ملنا بقایے باہمی کا درس ہے۔

پاپ کا پیغام «ہم سب بھائی ہیں» کا مقصد یہ ہے کہ ہم انبیاء کے سرزمین سے یکجتہی کا اظھار کریں۔

 

پاپ فرانسیس نے رخصت ہوتے ہوئے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے عراقی خواتین کومبارک بادی کا پیغام بھی دیا۔

 

 

انکا کہنا تھا: دل سے عراقی خواتین کا شکر گزار ہوں، بہادر خواتین جنہوں نے زخموں کے باوجود زندگی کو جاری رکھا، انکی حمایت لازم ہے انکو موقع ملنا چاہیے۔

 

موصل میں پاپ کا سفر آیت‌الله سیستانی اور شهید المهندس کی مرہون منت ہے

عراقی علما کونسل کے سربراہ شیخ خالد الملا، نے المعلومه نیوز سے گفتگو میں کہا: امریکہ نہیں چاہتا کہ عراق دوبارہ ایک درست ملک بنے اگر آیت‌الله سیستانی کے جہادی فتوے اور شهید ابومهدی جس کو امریکہ نے شہید کیا نہ ہوتے تو پاپ موصل نہیں جاسکتا۔

 

شیخ الملا نے کہا کہ  آیت‌الله سیستانی کی دوراندیشی اور وسعت نظر کی وجہ سے ویٹکن نے اس سفر کا اہتمام کیا اور آیت‌الله سیستانی کے ساتھ پاپ کی ملاقات اس دورے کا اہم ترین حصہ رہا۔

 

انہوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظھار کیا کہ بعض اہل سنت علما اس دورے سے خوش نہیں تھے حالانکہ انکو اعتماد میں لیا گیا تھا

 

علما کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  موصل کے دورے کا مقصد داعش کی جنایتوں کو اجاگر کرنا تھا، پاپ امن کی دعوت دیتے ہیں مگر البغدادی دہشت گردی کا پرچار کرتے ہیں لہذا لمحہ فکریہ ہے۔

 

شیخ الملا نے بین المذاہب گفتگو پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔

 

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے بھی دورہ پاپ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: عراقی عوام اسی سخاوت و لطف سے انسانی اصولوں کی پابند ہے اور اسی جذبے سے پاپ کو خداحافظ کہا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ یہاں سے پاپ کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا انہوں نے بہترین شہروں کا دورہ کیا اور اس دورے نے ثابت کیا کہ جنگ و مشکلات کے باوجود ہماری ویلیو باقی ہے۔

 

عراقی وزیراعظم نے اس موقع پر ملک میں مظاہرہ کرنے والے افراد سے بھی کہا کہ وہ مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی طرف آئیں۔

 

الکاظمی نے کہا کہ امریکی فورسز کے انخلا کے حوالے سے بھی ٹائم شیڈول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ہم عراق کے دوستوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ دوستی کے فروغ میں تعاون کریں کیونکہ جنگ و جدل اقوام کے مفاد میں نہیں۔/

پاپ عراق را ترک کرد / حضور پاپ در عراق محصول تلاش‌های شهید المهندس است

پاپ عراق را ترک کرد / حضور پاپ در عراق محصول تلاش‌های شهید المهندس است

پاپ عراق را ترک کرد / حضور پاپ در عراق محصول تلاش‌های شهید المهندس است

 

 

پاپ عراق را ترک کرد / حضور پاپ در عراق محصول تلاش‌های شهید المهندس است

 

پاپ عراق را ترک کرد / حضور پاپ در عراق محصول تلاش‌های شهید المهندس است

پاپ عراق را ترک کرد / حضور پاپ در عراق محصول تلاش‌های شهید المهندس است

ویڈیو کا کوڈ

3958318

نظرات بینندگان
captcha