اربعین ملین مارچ کے زائرین اپنے مقصد کو پہنچ گئے

IQNA

اربعین ملین مارچ کے زائرین اپنے مقصد کو پہنچ گئے

9:07 - October 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506754
بین الاقوامی گروپ: اربعین ملین مارچ کے زا‏ئرین آج اپنے ہدف تک پہنچ گئے اور کربلا کی سرزمین پر براجمان ہو گئے۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے جاری اپنی نوعیت کا منفرد و بے مثال اربعین ملین مارچ اپنی منزل و ھدف کوپہنچ گیا ہے۔ دنیا کے کونے کونے سے ہوائی جہازوں، ٹرینوں، بسوں اور ذاتی گاڑیوں سے آنے والے عاشقان حسینؑ، نجف اشرف سے کربلا معلیٰ کیطرف رواں دواں تھے بین الحرمین پہنچ گئے اورسیدالشہداؑ کے حرم میں داخل ہو کر اپنے قلب و ذہن کو حسینیؑ نور سے روشن و منور کردیا۔

اربعین ملین مارچ میں شرکت کرنیوالوں کی باطنی تبدیلیوں کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ چند دن کی اس ریاضت نے زائر کے قلب و روح کو ایک نئی دنیا سے آشنا کردیا ہے، ایک ایسی دنیا جس کا مرکز و محور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی ذات ہے، ایسی دنیا جس میں ذات کی صرف اور صرف ایک پہچان ہے اور وہ پہچان حسینی ہونا ہے۔ اربعین ملین مارچ میں شریک ہر زائر اپنے آپ کو ایک ایسے بے کراں کربلائی سمندر سے متصل کرلیتا ہے، جسکی آخری انتہاء ایسی عالمی حکومت اور ایسے آفاقی مثالی معاشرے کا قیام ہے کہ جس معاشرے کی ہر نبیؑ و رسلؑ اور امامؑ نے آرزو کی تھی۔

اربعین ملین مارچ جہاں اتحاد و وحدت اور امن و آشتی کا پیغام اور اعلیٰ و ارفعٰ انسانی اقدار کا عملی مظہر ہے، وہیں خوف و ہراس، حزن و ملال، مایوسیوں، جہالتوں اور گمراہیوں کے گھٹاٹوپ اندھیرے سے مصباح الھدیٰ کے ذریعے سفینۃ النجات تک پہنچنے کا وسیلہ بھی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha