ایران نےامریکی ڈرون مارگرایا، ٹرمپ نے اسے بڑی غلطی قراردیدیا

IQNA

ایران نےامریکی ڈرون مارگرایا، ٹرمپ نے اسے بڑی غلطی قراردیدیا

13:45 - June 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506253
بین الاقوامی گروپ: ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے جنوبی صوبے ہرمزگان میں ایرانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کرنے والاامریکی ڈرون مارگرایا ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- ایران کے دعوے پرااپنے ابتدائی ردعمل میں امریکی سینڑل کمانڈ کے ترجمان نے کہا کوئی امریکی ڈرون ایران کی فضائی حدودمیں موجود نہیں تھا۔
سینٹرل کمانڈ کے بیان کے برعکس امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا گیا رپورٹ مین امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈرون آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فضائی حدود میں ایرانی میزائل سے گرایا گیا۔
امریکی الزام پر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا ہے۔، پاسداران انقلاب کے مطابق گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک ہے.
گذشتہ روز امریکا سے شدید تنازعے کے پیش نظر ایرانی صدر نے واضح کیا تھاکہ امریکا سے فوجی سطح پر کسی قسم کی جنگ نہیں ہوگی، امریکا کا مقصد معاشی جنگ کے ذریعے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے، امریکا سمجھتا تھا کہ وہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیگا لیکن اس نے دیکھ لیا کہ ایرانی قوم اس کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے۔
امریکی ڈرون گرائے جانے کی خبر کو جھوٹی قرار دیئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف ایک جملہ لکھا "ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے”۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ڈرون ہتھیاروں سے لیس نہیں تھا، بغیر پائلٹ ڈرون بین الاقوامی پانیوں کے اوپر پرواز کررہا تھا، بہت جلد سب کچھ سامنے آجائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈرون میں کوئی امریکی ہوتا تو بالکل مختلف بات ہوتی، امریکی ڈرون گرانے کی غلطی نہیں ہونی چاہئے تھی، میں یہ نہیں کہتا ایران نے بحیثٰت ریاست ہمارا ڈرون گرایا، ایران میں بیٹھے کسی احمق اہلکار نے یہ غلطی کی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha