عمان؛ حفظ و قرائت مقابلوں کا اختتام

IQNA

عمان؛ حفظ و قرائت مقابلوں کا اختتام

9:29 - May 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506141
بین الاقوامی گروپ- عمان کے حفظ و قرائت قرآن مقابلے بعنوان «اولاد آدم» اختتام پذیر ہوگیے۔

ایکنا نیوز- عربیک نیوز کے مطابق عمان کے حفظ و قرائت قرآن مقابلے بعنوان «اولاد آدم» مسقط میں اختتام کو پہنچ چکے ہیں۔

 

مذکورہ مقابلے «اولاد آدم» کے عنوان سے منعقد کیے گیے تھے جنمیں عمان سے ۲۰۰ امیدوار شریک تھے۔

 

حفظ و قرائت چار کیٹگریز میں منعقد ہوئے جنمیں قرائت قرآن ۱۴ سال، قرائت قرآن ۱۴ سال سے کم عمر، حفظ ۱۵ پندرہ پارے اور حفظ کل قرآن کریم شامل تھے۔

 

اختتامی تقریب میں اجمد بن هلال البوسعیدی، عبدالرحمن السید حسن اور عبدالرحمن احسان اول تا سوم آنے والوں میں شامل تھے۔

 

پندرہ پاروں کے حفظ مقابلوں میں  عبدالله بن محمد العامری، انس محمد عبدالوهاب اور عثمان بن عبدالظاهر بن عبدالقادر اول تا سوم آئے۔

 

حسن قرآت چودہ سال سے زاید کے مقابلے میں محمد بن صالح المقیمی، حمود بن محمد الوهیبی اور هیثم بن محمد الرواحی اول تا سوم آئے۔

 

ایاد اسک، عبدالله بن سیف اور محمد جاکی چودہ سال سے کم عمر کے مقابلوں میں جیتنے والوں میں شامل ہیں۔/

3812959

نظرات بینندگان
captcha