قرآنی نمایش میں المصطفی(ص) کے تعاون سے ملٹی کلچر اسٹال کا اہتمام

IQNA

قرآنی نمایش میں المصطفی(ص) کے تعاون سے ملٹی کلچر اسٹال کا اہتمام

11:04 - May 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506135
بین الاقوامی گروپ- جامعةالمصطفی(ص) العالمیه اسٹال کے ڈایریکٹرکے مطابق مسلمان طلباء کی کاوش سے اسلامی ملٹی کلچر متعارف کرایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-  حجت‌الاسلام «یوسف محمدی» نے جامعةالمصطفی(ص) اسٹال کے حوالے سے کہا کہ ستائیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش میں ادارے کے توسط سے نو ممالک کی مشترکہ کاوش سے اسٹال لگایا گیا ہے جنمیں پاکستان، روس، مالاوی، انڈونیشیاء،کومور، سینیگال، تھائی لینڈ، مالی اور جارجیا کے طلبا شامل ہیں جو اپنے ممالک کے حساب سے قرآنی و اہل بیت سے متعلق کلچر پیش کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ پاور پوائنٹ کے زریعے سے مختلف ممالک میں اسلامی ثقافت کو متعارف کرایا جارہا ہے جبکہ جامعةالمصطفی(ص) کے طلباء ایران کے اندر اور بیرون ملک سرگرمیوں سے بھی آشنا کرایں گے اور  جامعةالمصطفی(ص) کے آن لاین یونیورسٹی کے طلباء بھی اپنی سرگرمیاں پیش کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: طلبا کے علاوہ جامعةالزهرا(س) کی طالبات بھی نمایشگاہ میں حصہ لے رہی ہیں اور دیگر متعلقہ ادارے بھی قرآنی کارکردگی متعارف کرا رہے ہیں۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ نمایش میں طلبا کی بعض قرآنی کتابیں اور کاوشیں بھی پیش کی جارہی ہیں۔

 

ستائیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش بعنوان «قرآن معنی زندگی» کے عنوان سے عیدگاہ امام خمینی (ره) میں جاری ہے۔/

3812684

نظرات بینندگان
captcha