پاکستان: افغانستان میں نئی حکومت بنے گی

IQNA

پاکستان: افغانستان میں نئی حکومت بنے گی

10:01 - March 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3505876
بین الاقوامی گروپ- وزیراعظم نے افغانستان میں نیی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے کہا کہ تمام طبقوں کی نمایندگی پرمشتمل حکومت بن رہی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «جمهور» افغانستان کے مطابق عمران خان (وزیراعظم پاکستان) نے کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوگی اور ایک ہمہ گیر حکومت بن جائے گی۔

 

انہوں نے امن مذاکرات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی بہتری اور خوشحالی آئے گی اور لوگ دیرپا امن کا مشاہدہ کریں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے شاہ محمود قریشی نے بھی افغان طالبان اور امریکہ مذاکرات کو کامیاب قرار دیا تھا۔

 

دوسری جانب افغانستان کی حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت سے لاعلمی کا اظھار کیا ہے۔

 

افغان سیکورٹی کونسل کے حمدالله محب نے امن مذاکرات پر سخت تنقید کرتے ہویے کہا کہ امریکی نمایندے زلمی خلیل‌زاد، افغان حکومت سے معلومات شیر نہیں کررہا اور انکا رویہ درست نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکہ اور طالبات مذاکرات کی تفصیلات سے افغان حکومت لاعلم ہے۔

 

انہوں نے حیرت کا اظھار کیا کہ پاکستانی حکام تمام تفیصلیات سے باخبر ہیں حالانکہ خود افغان حکومت اس پیشرفت سے بے خبراور لاعلم ہے۔

 

افغان حکومت بارہا پاکستان پر طالبان حمایت کا الزام لگاتا آرہا ہے۔

 

محمد اشرف غنی نے بھی کہا ہے کہ پاکستان سے افغان طالبان کے تعلقات کو بھی مذکرات میں زیربحث لانا ہوگا۔/

3798103

نظرات بینندگان
captcha