امریکن مسلمان رکن کانگریس کے دورہ فلسطین پر اعتراض

IQNA

امریکن مسلمان رکن کانگریس کے دورہ فلسطین پر اعتراض

8:48 - January 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3505637
بین الاقوامی گروپ- ری پبلکن نمایندے نے مسلمان رکن کانگریس «رشیده طلیب» کے دورہ فلسطین کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نیوز- ڈلاس نیوز کے مطابق ری پبلکن نمایندے برایان بابین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکن مسلمان رکن کانگریس رشیدہ طیب کے دورہ فلسطین کو ملتوی کیا جائے۔

 

ٹیکساس کے رکن کانگریس بابین نے کانگریس کی سربراہ نینسی پلوس سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان رکن کانگریس کو اس دورے کی اجازت نہ دی جائے۔

 

انہوں نے خط میں لکھا ہے: اسرائیل ہمارا اہم حلیف ان دنوں خطرات سے دوچار ہے اور ایک اعلی مقام کا دورہ فلسطین اسرائیل، کے لیے خطرناک پیغام شمار ہوتا ہے۔

 

میشی گن سے منتخب شدہ «رشیده طلیب» نے کہا تھا کہ اعلی امریکی وفد کی جانب سے دورہ اسرائیل  کے مقابلے میں وہ فلسطین کا دورہ کریں گی۔

 

 

طلیب کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ امریکن اراکین کو فلسطین اور اسرائیل کے مسایل سے آگاہ کریں تاکہ وہ خود مشکلات کا ادراک کرسکیں۔

 

فلسطینی نژاد سوشل ایکٹویسٹ طلیب اور ایلهان عمرنو منتخب رکن کانگریس اسرائیل کے بایکاٹ کے حامی نمایندوں میں شمار کی جاتی ہے۔/

3782206

نظرات بینندگان
captcha