کینیڈا؛ فوٹوگرافری سے مسلم بارے تصور بدلنے کی کاوش

IQNA

کینیڈا؛ فوٹوگرافری سے مسلم بارے تصور بدلنے کی کاوش

10:40 - October 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3505223
بین الاقوامی گروپ: مسلم فوٹوگرافر «عالیه یوسف» کا کہنا ہے کہ انکی کوشش ہے کہ انکی تصاویر سے مسلمانوں کے بارے میں کینیڈا کے عوام کا تصور درست ہوسکے

ایکنا نیوز- سی بی سی نیوز کے مطابق ۲۳ سالہ مسلم فوٹوگرافر عالیہ یوسف فوٹوگرافری سے مسلم فوبیا کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے

 

عالیہ یوسف کا خاندان پندرہ سالہ پہلے مصر سے یہاں آیے ہیں اور ونکوور کے مضافاتی علاقے میں آباد ہے۔

 

انکا کہنا تھا: یہاں آکر اندازہ ہوا کہ مصر کی طرح میں اپنی مسلم شناخت سرعام بیان نہیں کرسکتی اور اکثر مجھے اپنی پہچان اور شناخت کو بدل کر پیش کرنا مناسب لگا کیونکہ یہاں کا ماحول ہمارے حوالے سے سازگار نہیں۔

 

عالیہ یوسف نے ٹورنٹو سے فوٹوگرافر کا کورس مکمل کیا اور پھر ارادہ کیا کہ فوٹوگرافری سے مسلم فوبیا کا مقابلہ کریں تاکہ یہاں آباد مسلم خواتین کو مسایل سے کچھ ریلیف دے سکے۔

 

انہوں نے Sisters Project)  سے کام کا آغاز کیا اور دو سومسلم خواتین کے مختلف شعبوں میں کام کو تصاویر میں پیش کیا ۔

 

انٹرنیٹ پر تصاویر پوسٹ کرنے کے علاوہ وہ ریرسون ( Ryerson Image Centre  نمایش میں بھی ان تصاویر کو پیش کرچکی ہے

انہوں نے اس امید کا اظھار کیا ہے کہ انکی کاوشوں سے مسلمانوں کے بارے میں کینیڈین عوام کے تصورات بدل جائیں گے۔/

3755717

 

نظرات بینندگان
captcha