ترکی؛ سعودی سفارت کاروں کے اخراج کا امکان

IQNA

ترکی؛ سعودی سفارت کاروں کے اخراج کا امکان

14:33 - October 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3505218
بین الاقوامی گروپ: ترک حکومت سعودی قونصلیٹ کی تلاشی کے لیے ایک دن کی مہلت دی ہے بصورت دیگر تمام سفارت کاروں کو نکالا جاسکتا ہے

ایکنا نیوز- ترک اخبار روزنامه ینی‌شفق کے مطابق ریاض اور انقرہ کے درمیان مذاکرات جاری ہے تاکہ قونصلیٹ اور قونصل جنرل کی رہایش گاہ کی تلاشی کے لیے اقدام کیا جاسکے

 

ترک حکام کا کہنا ہے کہ  خاشقچی کو قتل کے بعد ممکنہ طور پر ان دو جگہوں پر دفن کیا گیا ہے ۔

 

سعودی سے آیے ہوئے گیارہ رکنی ٹیم نے قونصلیٹ کا مختصر دورہ کیا اور واپس ہوٹل پہنچ گیی ہے۔

 

کوشش کی جارہی ہے کہ سعودی اور ترک اہلکاروں پر مبنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیا جائے تاکہ مشترکہ طور پر تحقیق کا عمل شروع کیا جاسکے۔

 

ترک حکام چاہتا ہے کہ خاشقچی کی گمشدگی کے دوران تمام ان مقامات کا بھی تلاشی لیا جائے جہاں سعودی قونصلیٹ کی گاڑیاں آتی جاتی رہی ہیں بالخصوص ان مقام پر جہاں ایک سعودی گاڑی گیی اور پھر کیمروں کی آنکھ سے اوجھل ہوگیی تھی اور چھ گھنٹوں کے بعد دوبارہ لوٹ آئی تھی۔

 

ترک اخبارات کے مطابق خاشقچی کو سعودی ولی عھد بن سلمان کے حکم پر انکے خصوصی گارڈز نے آکر قتل کیا ہے اور پھر لاش کے ٹکڑے کرکے کسی نامعلوم مقام پر دفن کردیا ہے۔

 

ینی شفق اخبار کے مطابق جمال خاشقچی کو قتل کے لیے دو ٹیم آئی تھیں اور ایک ٹیم قتل کے فورا بعد واپس چلی گیی ہے تاہم دوسری ٹیم  علامات اور شواہد ضایع کرنے کے لیے کام کرتی رہی ہے۔

 

جمال خاشقچی سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے صافیوں میں شمار ہوتا تھا اور سعودی قونصلیٹ استنبول میں داخل ہونے کے بعد گم ہوگیا تھا، ترک صدر نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس قتل میں شامل نہیں۔/

3755403

 

نظرات بینندگان
captcha