غزہ سے آتش گیر کاغذی جہازوں سے اسرائیل میں 7 مقامات پر آتش زدگی

IQNA

غزہ سے آتش گیر کاغذی جہازوں سے اسرائیل میں 7 مقامات پر آتش زدگی

18:33 - August 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504955
بین الاقوامی گروپ: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 7 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

ایکنا نیوز- شفقنا- عبرانی میڈیا کے مطابق جمعہ کو فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کی مدد سےکئی مقامات پر آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

آتش زدگی کا یہ تازہ سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران گیسی غباروں کے نتیجے میں اسرائیل کو 90 لاکھ شیکل کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جب کہ مجموعی طورپر 6000 دونم کے علاقے آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔گیسی غباروں کے گرنے اور آگ لگنے کے بعد اسرائیلی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ کیا گیا۔

گرمی کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ وسیع رقبے میں پھیل گئی اور اسے بجھانے میں کئی گھنٹے صرف ہوگئے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے گیسی غبارے اور کاغذی آتش گیر جہاز روکنے کے لیے نیا نظام بھی نصب کیا ہے مگر اس کے باوجود صہیونی حکام فلسطینیوں کے اس مزاحمتی حربے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha