ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المسیرة کے مطابق یمنی صوبہ صعدہ کے شہر«ضحیان» میں بچوں کے اسکول بس کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سعودی طیاروں نے الحدیدہ کے علاقے «شاذلیه» کو بھی نشانہ بنایا جہاں دو یمنی جان بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تین سال سے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کے سامنے بیدردی سے یمنی بیگناہ عورتوں اور بچوں کو قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔/